BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ویگن حادثہ: دس افراد ہلاک

حادثہ ایک گدھے کو بچاتے ہوئے پیش آیا (فائل فوٹو)
پاکستانی پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں زائرین سے بھری ایک ویگن نہر میں گر جانے سے ایک ہی خاندان کے دس افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں چار بچیاں اور تین خواتین بھی شامل ہیں۔

گوجرانوالہ کے نواحی تھانے علی پور چٹھہ کے ڈیوٹی افسر خاور سعید نے بتایا کہ یہ خاندان نوشو پاک دربار پر حاضری کے بعد ویگن پر واپس لوٹ رہا تھا۔ پیر کی شب کوئی آّٹھ بجے ویگن ہیڈ قادر آباد نہر کے نزدیک پہنچی تو سڑک پر اچانک آجانے والے گدھے کو بچاتے ہوئے ویگن بے قابو ہوکر نہر میں جاگری۔

مقامی لوگ ان کی مدد کو پہنچے لیکن پانی سے بھری نہر میں امدادی کارروائیوں میں اندھیرے کی وجہ سے مشکل پیش آتی رہی۔

مقامی لوگوں نے دو عورتوں اور ایک آدمی کو زندہ سلامت نکال لیا جبکہ ویگن میں سوار باقی تمام افراد ڈوب گئے۔

ہلاک ہونے والا خاندان کا ایک شخص کا نام ریاست بھنڈر تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں ریاست بھنڈر اس کی بیٹیاں بھتیجے اور بھتیجیاں شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں سول ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد