پہاڑی تودے تلے دب کر تیرہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں زلزے سے متاثرہ علاقے میں ایک مسافر وین پہاڑی تودے کی زد میں آگئی جس سے تیرہ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں نو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے ہلاک و زخمی ہونے والے تمام افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے اور امدادی کام مکمل ہوچکا ہے۔ یہ واقعہ سنیچر کو مقامی وقت کے مطابق دن کے پونے تین بجے جنوبی ضلع راولاکوٹ کے ایک چھوٹے سے قصبے پانیولہ میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہے یہ مسافر وین راولاکوٹ سے ایک گاؤ بنگوئیں جارہی تھی کہ پانیولہ میں پہاڑی تودے کی زد میں آگئی۔ تودہ گرنے کا یہ واقعہ حالیہ بارشوں کے بعد پیش آیا ہے۔ راولاکوٹ کے سپرانٹنڈنٹ پولیس سردار نثار خان نے بتایا ہے کہ ملبے کے نیچے سے تیرہ افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ پانچ افراد کو زندہ بچالیا گیا۔ بچ جانے والے افراد زخمی ہیں اور ان کو راولاکوٹ کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے ۔ ہلاک ہونے والے تیرہ افراد میں نو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس سربراہ نثار خان نے کہا کہ اس طرح کی مسافر وین میں ڈرائیور کے علاوہ اٹھارہ مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے ۔ لیکن پولیس کے مطابق اس وین میں کل اٹھارہ افراد سوار تھے اور مزید کوئی مسافر ملبے کے نیچے نہیں ہے اور اس کے ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ امدادی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ تودہ گرنے کا یہ واقعہ حال ہی میں ہونے والی بارشوں کے بعد پیش آیا۔ پاکستان کے زیر انتظام میں زلزے کے بعد زمین کی صورت حال کچھ ایسی ہوگئی ہے کہ بعض علاقوں میں معمولی بارشوں کے باعث تودے گرتے ہیں اور پہاڑی علاقوں کو جانے والی کئی سڑکیں تودوں کے باعث عارضی طور پر بند ہوجاتی ہیں۔ یہاں ٹریفل حادثات بھی عام ہیں۔ اسی سال جنوری میں ضلع کوٹلی میں ایک مسافر وین تودے کی زد میں آگئی تھی جس کے نتیجے میں پندہ افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں دیہات تباہ، بستیاں اجاڑ، موت ہی موت11 October, 2005 | پاکستان امدادی ٹرک تیار، کنٹرول لائن کھلےگی06 November, 2005 | پاکستان امداد کا تبادلہ، لوگ اب بھی منتظر12 November, 2005 | پاکستان برف باری: امدادی سرگرمیاں ماند02 January, 2006 | پاکستان زلزلہ زدگان کے مظاہرے پر کارروائی06 March, 2006 | پاکستان تعمیرِ نو کے لیئے تین برس: مشرف 05 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||