بس کھائی میں گر گئی، اٹھارہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے زلزلہ زدہ علاقہ بالا کوٹ میں ایک مسافر گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں اٹھارہ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ بالاکوٹ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس خالد خان نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعرات کی صبح ساڑھے گیارہ بجے بالاکوٹ سے تقریباً سینتالیس کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب سیری منور سے بالاکوٹ آنے والی ایک مسافر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ماندری کی مقام پرایک گہری کھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں تقریباً اٹھارہ مسافر ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے مسافروں کو ماندری کے بنیادی صحت مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد مقامی ہیں۔ واضح رہے کہ آٹھ اکتوبر کے زلزلے میں بالاکوٹ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔ | اسی بارے میں مظفرگڑھ حادثہ: 22 مسافر جاں بحق 29 October, 2006 | پاکستان بس آتشزدگی، تحقیقات شروع12 December, 2005 | پاکستان صرف بائیس لاشوں کی شناخت12 December, 2005 | پاکستان بس آتشزدگی، 40 باراتی ہلاک11 December, 2005 | پاکستان مظفرآباد کے قریب ایک اور بس حادثہ14 November, 2005 | پاکستان کشمیر: دو حادثات میں چودہ ہلاک13 November, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||