لیہ: حادثے میں سات ہلاک، 15 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب کے جنوبی ضلع لیہ میں سنیچر کو ہونیوالے ٹریفک کے ایک حادثے میں سات افراد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مظفرگڑھ سے میانوالی جانے والی بس چوک اعظم کے قریب سامنے سے آنے والی ایک تیز رفتار ویگن سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں چار افراد نے موقع پر جبکہ تین نے ہسپتال جا کر دم توڑا۔ زخمیوں کو پہلے چوک اعظم کے دیہی مرکز صحت لے جایا گیا اور بعد میں لیہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ چار زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ہلاک ہونیوالوں کے نام محمد حدیث (ویگن ڈرائیور)، محمد اسلم، محمد آصف، غلام حُر، محمد یوسف، حاکم علی اور ان کی اہلیہ نواب بی بی معلوم ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں بس کھائی میں گر گئی، اٹھارہ ہلاک05 July, 2007 | پاکستان راجن پور: حادثے میں گیارہ ہلاک22 January, 2007 | پاکستان پنجاب: بس حادثہ، چودہ ہلاک30 December, 2006 | پاکستان سڑک حادثہ میں 12 افراد ہلاک26 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||