لاہور آٹھ مبینہ شدت پسند گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور میں پولیس نے ایک کالعدم تنظیم الفرقان سے تعلق رکھنے والے آٹھ مبینہ شدت پسند گرفتار کر لیے ہیں۔پولیس نے انہیں طالبان نواز گروپ قرار دیا ہے۔ گرفتار ہونے والا ایک ملزم سفیر احمد، مری کے مشنری سکول اور ٹیکسلا کے چرچ خود کش حملوں میں ملوث بتایا جاتا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کی تفصیلات اتوار کی دوپہر لاہور کے ایڈیشنل آئی جی ملک اقبال نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم سفیر احمد اور اس کے تین ساتھیوں کو لاہور کے بس اڈہ پراس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ صوبہ سرحد سے دھماکہ خیز مواد لاہور منتقل کر رہے تھے۔ ان ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے ایک کرائے کے مکان پر چھاپہ مار کے ان کے مزید چار ساتھی گرفتار کر لیے۔ پولیس کےمطابق گروہ کے سرغنہ ملزم سفیر احمد کے سر کی قیمت حکومت نے دس لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم سفیر سنہ دوہزار دو کے مری مشنری سکول اور ٹیکسلا چرچ کے خودکش حملوں میں ملوث تھا اور پولیس نے ان حملوں میں ملوث اس کے ساتھی گرفتار کر لیے تھے جبکہ یہ مفرور تھا۔ پولیس کے بقول ملزمان نے افغانستان سے بم بنانے اور انہیں ریموٹ کنٹرول سے چلانے کی تربیت لے رکھی تھی۔وہ یہ تربیت اپنے ساتھیوں کو بھی دیتے تھے جس کے بعد انہیں مبینہ تخریب کاری کے لیے پاکستان کے دوسرے حصوں میں بھی بھجوایا جاتا تھا۔ پولیس افسرملک اقبال نے کہا کہ یہ گروہ پاکستان کے اہم مقامات پر دھماکے کرنا چاہتا تھا۔ان کے بقول پولیس نے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ ملکر بروقت کارروائی کرکے لاہور کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیاہے۔ پریس کانفرنس کےدوران دھماکہ خیز مواد اور بم بنانے کا سامان بھی صحافیوں کو دکھایا گیا جو پولیس کے بقول ملزمان سے برآمد ہوا تھا البتہ پولیس چیف نے یہ کہہ کر ان کے بم بنانے کی ترکیب صحافیوں کو بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اتنی سادہ اور آسان ہے کہ اسے ذرائع ابلاغ میں بتانا قومی مفاد میں نہیں ہے‘۔ | اسی بارے میں لاہور: تین مشتبہ بمبار گرفتار09 September, 2005 | پاکستان پاکستان پر بھی طالبان کے سائے06 March, 2007 | پاکستان طالبانائزیشن کی پہنچ پشاور تک؟18 March, 2007 | پاکستان طالبانائزیشن، مشرف کو انتباہ30 June, 2007 | پاکستان قبائلی علاقوں میں طالبان سرگرم09 December, 2005 | پاکستان شدت پسندوں کو ’دھمکی‘ 17 June, 2007 | پاکستان وزیرستان: طالبان میں کشیدگی کم 12 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||