شدت پسندوں کو ’دھمکی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پیمفلٹ تقسیم کئے گئے ہیں جن میں طالبان اور ’غیر ملکی شدت پسندوں‘ کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ افغانستان میں جاری حملے فوری طورپر بند کر دیں ورنہ ان کا مقابلہ خودکار اور آتشی اسلحہ سے کیا جائے گا۔ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے ملنے والی اطلاعات میں مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح پاک افغان سرحد کے قریبی علاقوں میں ایک افغان ہیلی کاپٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور مختلف قسم کے پمفلٹ پھینک کر واپس چلاگیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق ان پمفلٹوں میں طالبان اور غیر ملکی جنگجوؤں کو افغان عوام کا دشمن قرار دے کر خبردار کیا گیا ہے کہ وہ افغانستان میں حملے بند کردیں ورنہ ان کا مقابلہ خودکار اور آتشی اسلحہ سے کیا جائے گا۔
ادھر اطلاعات کے مطابق اسی قسم کے کچھ پمفلٹ پاکستانی ہیلی کاپٹر سے بھی تقسیم کئے گئے ہیں جس سے علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ ان پمفلٹ کی ایک کاپی بی بی سی کو بھی ملی ہے۔ پشتو زبان میں جاری کئے گئے پمفلٹ میں طالبان جنگجوؤں کو ہاتھ میں اسلحہ تھامے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ان کی تصویروں پر کراس کا نشانہ لگا کر انہیں مقامی قبائلیوں کا کہنا ہے کہ ان پمفلٹ کی تقسیم سے لوگوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہیں خوف ہے کہ کہیں باجوڑ کی طرح یہاں بھی کوئی فضائی کارروائی نہ کی جائے۔ پاکستان میں فوجی ترجمان میجر جنرل وحید ارشد سے رابط کیا گیا تو انہوں نے پمفلٹس کی تقسیم سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کوئی اطلاع نہیں کہ کسی پاکستانی ہیلی کاپٹر نے وزیرستان میں کوئی پمفلٹ تقسیم کیا ہو۔ ادھر شمالی وزیرستان سے ملنے والی اطلاعات میں قبائلی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ نے چیک پوسٹوں پر ایف سی کی نفری بڑھا دی ہے اور مختلف علاقوں میں موجود پوسٹوں پر مزید مورچے قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ پوسٹوں کے اردگرد دیواریں بھی تعمیر کی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ اقدامات جنوبی وزیرستان سے غیر ملکیوں کی شمالی وزیرستان آمد کی اطلاع پر کئے گئے ہیں تاہم حکام نے اسے معمول کی کارروائی قرار دیا ہے۔ | اسی بارے میں ’وزیرستان :امن معاہدہ خطرے میں‘17 June, 2007 | پاکستان ٹانک: حادثے میں 16 افراد ہلاک15 June, 2007 | پاکستان فوج جائے، منتخب اسمبلی آئے: جرگہ14 June, 2007 | پاکستان ’سرحد میں امن کمیٹیاں بنائیں گے‘08 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||