لاہور: تین مشتبہ بمبار گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور پولیس نے لاری اڈے پر بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ بمباروں نے لاہور میں بادامی باغ جنرل بس سٹینڈ کو بموں سے اڑانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ لاہور کے سینئر سپرنٹینڈنٹ آف پولیس (تفتیش) چودھری شفقاعت احمد کے مطابق گرفتار شدہ ملزمان میں ایک کامرس گریجویٹ بھی شامل ہے۔ چودھری شفقاعت کے مطابق ملزمان کا تعلق ایک کالعدم شدت پسند تنظیم سے ہے۔ تاہم انہوں نے اس کالعدم تنظیم کا نام نہیں بتایا۔ مبینہ شدت پسندوں کی گرفتاری کا اعلان کرنے کے لیے بلائی گئی پریس کانفرنس کے موقع پر ملزمان سے برآمد ہونے اسلحہ، گولہ بارود، الیکٹرانک آلات اور کیمیاوی مواد بھی نمائش کے لیے رکھا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ سامان دھماکے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سنیچر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||