لاپتہ انجینیئر کی رہائی کا فیصلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ ہائی کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ قریباً ایک برس لاپتہ رہنے کے بعد اسی ماہ کے آغاز میں منظرِ عام پر لائے گئے انجینیئر ممتاز حسین کو آئندہ دو روز میں رہا کر دیا جائے گا۔ گزشتہ ایک سال سے لاپتہ ڈاکٹر علی رضا اور انجنیئر ممتاز حسین کو پانچ جون کو ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا اور پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان سکیورٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ جسٹس مسز قیصر اقبال اور جسٹس انور ظہیر جمالی پر مشتمل بینچ میں بدھ کو سماعت کے موقع پر ڈاکٹر علی رضا اور انجنیئر ممتاز حسین کو پیش کیا گیا۔ عدالت کو حکام نے بتایا کہ فیڈرل ریویو بورڈ نے انجنیئر ممتاز حسین کو آزاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد انہیں دو روز میں رہا کردیا جائےگا۔ عدالت نے ڈاکٹر علی رضا کو جیل میں بی کلاس دینے کی ہدایت کی اور سماعت چار جولائی تک ملتوی کردی۔ اس سے قبل وفاقی سیکریٹری داخلہ کمال شاہ توہین عدالت کے نوٹس پر عدالت میں پیش ہوئے ، انہوں نے بتایا کہ وہ مصروفیت کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے تھے اور اس کا حلف نامہ عدالت میں دائر کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ انجنیئر ممتاز حسین کو تین جولائی 2006 کو کراچی ائرپورٹ سےگرفتار کیا گیا تھا اور ان پر فرقہ واریت میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا جب کہ ڈاکٹر علی رضا انیس جولائی 2006 کو کراچی ائرپورٹ سے اس وقت لاپتہ ہوئے تھے جب وہ دبئی سے ڈی پورٹ ہوکر واپس پہنچے تھے ان پر بھی فرقہ واریت میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔ حکام نے کہا تھا کہ ان سے فرقہ وارانہ مواد بھی برآمد ہوا تھا۔ ان دونوں نوجوانوں کی رہائی کے لیے شیعہ تنظیموں نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے تھحے اور گزشتہ محرم میں کراچی میں عاشورہ کے روز ماتمی جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں لاپتہ بلوچ:چیف جسٹس نوٹس لیں14 June, 2007 | پاکستان کراچی میں محرّم کاجلوس اور دھرنا29 January, 2007 | پاکستان لاپتہ:’فوج قانون سے بالاتر نہیں‘ 20 June, 2007 | پاکستان لاہور کے3 شیعہ افراد لاپتہ ہیں 28 December, 2006 | پاکستان لاپتہ افراد: سماعت جاری رہے گی06 June, 2007 | پاکستان ’مفتی منیر خفیہ ایجنسیوں کے پاس‘06 June, 2007 | پاکستان سندھ ہائی کورٹ میں دو لاپتہ پیش05 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||