افغانستان: ’بمبار‘ گدھے کا حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
طالبان نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے دھماکہ خیز مواد سے لدے ایک گدھے کو جنوبی افغانستان کےصوبہ ہلمند میں قائم ایک فوجی کیمپ میں داخل کرکے ریموٹ کنٹرول کےذریعے اڑا دیا ہے جس کے نتیجے میں گیارہ اتحادی اور افغان فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم افغان حکام نے اس بات کی تردید کی ہے۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نےافغانستان سے ٹیلی فون پر بی بی سی کو بتایا کہ حملہ منگل کی صبح صوبہ ہلمند کے گرشک ولسوالی میں قائم ایک فوجی کیمپ کے اندر کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق دھماکہ خیز مواد گدھے پر نصب کرنے کے بعد اس پرگھاس لاد کر چھپا دیا گیا اور گدھے کو فوجی کیمپ کی طرف ہانکا گیا۔ قاری یوسف کے بقول کیمپ میں داخل ہونے کے بعد وہاں پرموجود فوجی اور دیگر اہلکار جونہی گدھے کے ارد گرد جمع ہوئے، طالبان نے ریموٹ کنٹرول بم سے گدھے کو اڑا دیا جس میں بقول ان کے گیارہ کے قریب افغان اور اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے۔ صوبہ ہلمند کے سکیورٹی انچارج نبی جان ملاخیل نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے طالبان کے اس دعوی کی تردید کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ افغان فوجیوں کی ایک گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے جس میں ایک فوجی ہلاک ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اتحادی اور افغان افواج کے ساتھ بر سر پیکار طالبان نے اس سے قبل بھی بارود سے لدے گدھوں کے ذریعے صوبہ قندوز اور کابل کے قریب پل چرخی کے مقام پر حملے کیے تھے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں بھی مقامی طالبان نے دو مرتبہ بارود سے لدے گدھوں کے ذریعے پاکستانی سکیورٹی فورسز کو حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ | اسی بارے میں طالبان کا سرکاری دفاتر پر قبضہ06 April, 2007 | آس پاس قندھار کے ضلع پر طالبان کا قبضہ19 June, 2007 | آس پاس ہلمند میں دسیوں طالبان ہلاک31 May, 2007 | آس پاس چھ طالبان شدت پسند’ہلاک‘30 May, 2007 | آس پاس ’طالبان حملوں میں شدت کا خدشہ‘16 May, 2007 | آس پاس طالبان رہنما کی ہلاکت کا دعویٰ14 February, 2007 | آس پاس نیٹو حملہ میں ’تیس طالبان ہلاک‘31 January, 2007 | آس پاس طالبان کارروائی، افغان اہلکار گرفتار12 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||