سرحد: 114 ارب کا ٹیکس فری بجٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد میں متحدہ مجلس عمل کی صوبائی حکومت نے رواں مالی سال کے لیے ایک سو چودہ ارب روپے سے زیادہ کےحجم کا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا ہے جس میں انتالیس اشاریہ پانچ ارب روپے کو ترقیاتی کاموں کے لیے مختص کیے گئے ہے۔ بجٹ پیش کرنے کے دوران توقع کے برعکس حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے ارکان نے کسی قسم کا کوئی احتجاج نہیں کیا اور آخری وقت تک صوبائی وزیر خزانہ شاہ رازخان کی بجٹ تقریر سنتے رہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے تھے۔ بجٹ کو گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی تین حصوں یعنی فلاحی، ترقیاتی اور انتظامی بجٹ میں تقسیم کیا گیا تھا جس کے لیے بالترتیب چالیس ارب، انتالیس اشاریہ پانچ ارب اور چودہ اشاریہ آٹھ ارب روپے مختص کیے گیے ہیں۔
صوبائی وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا جبکہ صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں پندرہ سے بیس فیصد تک کا اضافہ ہوگا۔ رواں سال کے دوران محکمہ صحت میں انیس سو چھیانوے اور محکمہ پولیس میں نو سو سترہ آسامیاں پیدا کی جائیں گی جبکہ بجٹ میں محکمہ پولیس کے لیے پانچ ارب روپے سے زیادہ کی رقم مختص کی گئی ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں ایک سو چودہ فیصد زیادہ ہے۔ تعلیم کے لیے ایک اشاریہ اٹھارہ جب کہ صحت کے لیے دو اشاریہ سات ارب روپے مختص کیے گیے ہیں۔ صوبائی وزیر خزانہ نے صوبے میں اکیس نئے ڈگری کالج، چار سو پرائمری سکولوں کے قیام کے علاوہ صوبے بھر میں پانچ سو کلومیٹر پکی سڑکیں بنانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ صوبائی بجٹ میں دینی مدارس کی سالانہ گرانٹ میں سو فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے ایک کروڑ سے دو کروڑ روپے کردیا گیا ہے جبکہ اوقاف کی مساجد کے خطیبوں کو ان کی آسامیوں پر مستقل کردیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں سرحد بجٹ: دینی اساتذہ کو مراعات 17 June, 2006 | پاکستان سندھ: امن و امان کیلیے انیس ارب15 June, 2007 | پاکستان ہنگامہ آرائی میں پنجاب کا بجٹ14 June, 2007 | پاکستان ’اقتصادی ترقی کو کوئی خطرہ نہیں‘10 June, 2007 | پاکستان ’غیرآئینی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں‘10 June, 2007 | پاکستان ’سرحد کا بجٹ عوام دوست ہوگا‘09 June, 2007 | پاکستان عوام کے لیے 111 ارب کا’ریلیف‘09 June, 2007 | پاکستان پنجاب کو مالی بحران کا سامنا26 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||