BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 09 June, 2007, 00:25 GMT 05:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایڈز پر اقوام متحدہ کا معاہدہ

اقوام متحدہ نے حکومتِ پاکستان کے مختلف محکموں سے مل کر فوج اور پولیس کے اہلکاروں میں ایڈز سے بچاؤ کی تدبیر کے لئے پروگرام کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس بارے میں اقوام متحدہ نے مختلف محکموں کے ساتھ ایک اعلامیے پر دستخط کیے۔ وفاقی وزیر صحت نصیر خان نے حکومت پاکستان کی طرف سے معاہدے پر دستخط کیے۔

اقوام متحدہ کے ساتھ معاہدہ کرنے والے محکموں میں وزارت صحت، وزارت دفاع، وزارت داخلہ اور وزارت انسداد منشیات شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کا یہ مطالبہ رہا ہے کہ عالمی امن فوج میں ایڈز کے پھیلنے کا خطرہ سب زیادہ ہے، جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کو عالمی امن افواج فراہم کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔

پاکستان کی افواج کو افریقہ کے ایسے علاقوں میں بھی فرائض انجام دینے پڑتے ہیں جہاں ایڈز کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے اور اس کے پیش نظر پاکستانی فوج اور پولیس میں ایڈز سے بچاؤ اور تدراک کی صلاحیت پیدا کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ ایک اعلامیہ پر دستخط کیے ہیں۔

اس پروگرام کا بنیادی مقصد افواج پاکستان، اینٹی نارکوٹکس فورس اور پولیس میں ایڈز سے بچاؤ اور اس کی روک تھام کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور ایڈز جیسے چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔

اقوام متحدہ اور پاکستانی محکموں کے درمیان ہونے والے معاہدے پر ابتدائی طور پر ایک لاکھ سترہ ہزار ڈالر کے فنڈز بروئے کار لائے جائیں گے۔

پاکستان میں قومی اورصوبائی سطح پر ایڈز سے بچاؤ اور تدراک کی صلاحیت پیدا کرنے کے لئے پولیس فورس پر کام ہورہا ہے اور اب اقوام متحدہ کے ساتھ معاہدے کے بعد اس پروگرام کے لئے یو این ایڈز اضافی فنڈز دے گی۔

دنیا بھر میں اس وقت سولہ ممالک اس اعلامیہ پر دستخط کرچکے ہیں جبکہ پاکستان جنوبی ایشیا میں اس معاہدے پر دستخط کرنے والا تیسرا ملک ہے۔ بنگہ دیش اور بھارت پہلے ہی اس معاہدے پر دستخط کرچکے ہیں۔

دنیا بھر میں اس وقت 80 ممالک کی افواج سمیت دیگر باوردی اداروں کے اہلکاروں میں ایڈز سے روک تھام کے بارے میں آگاہی کے پروگرام کیے گئے ہیں۔

اسی بارے میں
پاکستان: ایڈز میں اضافہ
27 November, 2004 | پاکستان
پاکستان: ایڈز سنٹرز کا قیام
30 November, 2004 | پاکستان
ایڈز: آگاہی کی ضرورت ہے
30 November, 2004 | پاکستان
ایڈز سے متعلق پشتو ویڈیو
03 August, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد