’اضافہ اونٹ کےمنہ میں زیرے کے برابر‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافے کو ملازمین نے ناکافی اور توقعات کے خلاف قرار دیا ہے۔ سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں کم از کم پچاس فیصد اضافہ ہونا چاہیے تھا کیونکہ پہلے ہی مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے۔ واپڈا ملازمین کی یونین کے رہمنا لطیف نظامانی کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے اور کم سے کم پچاس فیصدہ اضافہ ہونا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا ’ہم تو سمجھ رہے تھے کہ کافی اضافہ کیا جائے گا لیکن گزشتہ سال بھی پندرہ فیصد اضافہ ہوا تھا اس سال بھی اتنا ہی اضافہ ہوا ہے‘۔ لطیف نظامانی کا کہنا ہے کہ’مہنگائی تقریباً دو سو فیصد بڑھ گئی ہے ، چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور لوگوں کی قوتِ خرید کم ہوتی جا رہی ہے‘۔ ان کے مطابق اس بجٹ سے حکومت کے خلاف لوگوں میں مزید بے چینی پیدا ہو جائے گی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن ایمپلائیز یونین کے رہنما حاجی خان بھٹی کا کہنا ہے’مزدوروں پر جو بوجھ ہے انہیں اس پندرہ فیصد اضافے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ جو نجی ادارے ہیں ان کے ملازمین کی تنخواہوں میں تو پندرہ فیصد اضافہ نہیں ہوگا اور عام مزدور کی زندگی پر بھی اس سے کوئی خاص اثر نہیں پڑےگا اور جو جس عذاب میں مبتلا ہے اس وقت تک رہےگا جب تک یہ حکومت نہیں جاتی‘۔ سرکاری ملازمین میں اساتذہ کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے جو بھی حکومتی اعلان سے ناخوش ہے۔ سندھ ٹیچرز الائنس کے رہنما لیاقت عزیز کا کہنا ہے کہ ’حکومت خود مانتی ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اس لیے تنخواہوں میں کم سے کم پچاس فیصد اضافہ ہونا چاہیے تھا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ سے کھانے پینے کی تمام چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، اب یوٹیلٹی بلز میں بھی مزید اضافہ کیا جائےگا اور دشواریاں بڑھ جائیں گی۔ موجودہ حکومت کی جانب سے چار مرتبہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا مگر سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ اس سے انہیں کوئی ریلیف نہیں ملا ہے ۔ | اسی بارے میں 205 ارب روپے خسارے کا بجٹ09 June, 2007 | پاکستان ’سرحد کا بجٹ عوام دوست ہوگا‘09 June, 2007 | پاکستان مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے08 June, 2007 | پاکستان پنجاب کو مالی بحران کا سامنا26 December, 2006 | پاکستان حکومت کے اضافی اخراجات پر ہنگامہ22 June, 2006 | پاکستان بلوچستان کا بجٹ، بھاری خسارہ20 June, 2006 | پاکستان سندھ وفاقی حکومت کا مقروض 16 June, 2006 | پاکستان پنجاب کے ارکان: جرنیلوں پر تنقید16 June, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||