BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 16 June, 2006, 09:32 GMT 14:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سندھ وفاقی حکومت کا مقروض

بجٹ دستاویز
بجٹ دستاویزات میں سندھ کی پسماندگی کا اعتراف کیا گیا ہے
صوبہ سندھ کی بجٹ دستاویز کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ محصولات دینے والا صوبہ سندھ وفاقی حکومت کے تینتیس ارب نوے کروڑ روپے کا مقروض ہے۔

ان دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے ستر کے عشرے سے سن انیس سو نوے تک صوبے کو ترقیاتی منصوبوں کی مد میں زیادہ سود پر کیش ڈیولپمنٹ قرضے دیئے تھے جس کے باعث صوبے کو سود میں بہت زیادہ ادائیگیاں کرنی پڑیں۔

دستاویز کے مطابق وفاقی قرضے کی مد میں ایک سو ستر ارب انتیس کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں جس میں انیس ارب انسٹھ کروڑ روپے اصل رقم جبکہ ستانوے ارب ستر کروڑ روپے کا سود شامل ہے۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت نے بین الاقوامی اداروں سے قرض لےکر
زیادہ سود والے مقامی قرضوں کوادائیگی کی ہے۔

زیادہ سود سے نجات کے لیئے صوبائی حکومت نے اپنا بینک قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس پر آئندہ مالی سال سے عمل درآمد شروع کیا جائےگا۔ بجٹ دستاویزات میں سندھ کی پسماندگی کا بھی اعتراف کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق دیہی علاقوں میں غربت گمبھیر صورت اختیار کرچکی ہے جبکہ شہری علاقوں میں بھی جہاں سماجی ترقی نہیں ہوئی غربت کافی حد تک موجود ہے۔

واضح رہے کہ سندھ کا یہ اصولی موقف رہا ہے کہ وفاق کی جانب سے وسائل کی تقسیم محصولات کی وصولی کی بنیاد پر کی جائے۔

صوبوں میں اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے صدر مشرف کی جانب سے وسائل کی تقسیم کا آرڈیننس جاری کیا گیا جس میں وسائل کی تقسیم کی بنیاد آبادی کو بنایا گیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے اس کی مخالفت کی تھی ان کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ سے ساٹھ فیصد سے زائد محصولات لیئے جاتے ہیں اس کے بدلے میں اس کو بہت کم وسائل فراہم کیئے جاتے ہیں جس سے اس میں پسماندگی اور غربت میں اضافہ ہورہا ہے۔

اسی بارے میں
بجٹ کوریج زیادہ ترمثبت
06 June, 2006 | پاکستان
تین کھرب کے خسارے کا بجٹ
05 June, 2006 | پاکستان
بجٹ میں عوام کو کیا ملا؟
05 June, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد