باجوڑ میں بم دھماکہ، پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں حکام کے مطابق ایک بم دھماکے میں پولٹیکل تحصیدار اور صحافی سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ باجوڑ کے پولٹیکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ سنیچر کی رات چھ بجے صدرمقام خار سے دس کلومیٹر دور تحصیل سالازئی میں درئی خوڑ کے مقام پر پیش آیا ہے۔ حکام کے مطابق قبائلی جرگے میں شرکت کے بعد گاڑی میں سوار تما م افراد صدر مقام خار آرہے تھے کہ سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا ایک دھماکہ ہوا جس میں تحصیدار وصال خان ، مقامی صحافی نور حکیم، قبائلی ملک نازکئی اور انکا بیٹا پرویز اور سپاہی حسن محمد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں باجوڑ کے صدرمقام خار کے ہسپتال پہنچادی گئی ہیں۔ہسپتال کے ایک اہلکار فضل الرحمان نے بی بی سی کو بتایا کہ زور دار دھماکے کی شدت کی وجہ سے لاشیں مسخ ہوگئی ہیں اور ان کی پہچان نہیں ہو پا رہی ہے۔ واقعہ کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے اور حکام کے مطابق اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ باجوڑ کے سالازئی کے علاقے میں چند عرصہ قبل ایک بم حملے میں ایک حکومتی ڈاکٹر عبدالغنی ہلاک اور دیگر تین افراد اس وقت زخمی ہوئے تھے جب وہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا نے کے بعد مر کزی شہر خار واپس آرہے تھے ۔ باجوڑ میں کچھ عرصے قبل سالارزئی قبائل کی توسط سے حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان ہونے والےامن معاہدے کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقع ہے۔ | اسی بارے میں باجوڑ میں رات کا کرفیو08 March, 2007 | پاکستان باجوڑ میں دھماکہ، ڈاکٹر ہلاک16 February, 2007 | پاکستان باجوڑ: داڑھیاں اور شیو بنانے سے انکار11 February, 2007 | پاکستان باجوڑ میں شیو بنوانے والے مایوس14 February, 2007 | پاکستان باجوڑ میں دھماکہ، تین افراد زخمی18 May, 2006 | پاکستان باجوڑ بم دھماکہ، لیویز اہلکار ہلاک03 June, 2006 | پاکستان باجوڑ بمباری کے خلاف احتجاج03 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||