BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 25 May, 2007, 13:53 GMT 18:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چارسدہ: عیسائیوں کی نقل مکانی

مسیحی نمائندے کے مطابق انتظامیہ تحفظ فراہم کر رہی ہے (فائل فوٹو)
صوبہ سرحد کے ضلع چارسدہ میں تقریباً تین ہفتے قبل دھمکی آمیز خطوط کے ملنے کے بعد علاقے میں آباد عیسائی برادری کےکئی خاندانوں نے نقل مکانی کی ہے جبکہ بعض افراد نے ممکنہ بے حرمتی کی خوف سے خواتین کو پاکستان کے دیگر علاقوں میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں بھیج دیا ہے۔

چارسدہ میں عیسائی برادری کے نمائندے اور بائبلی چرچ کے پادری پریم سیموئیل نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیسائی کمیونٹی کے لوگ سخت خوف و ہراس کے شکار ہیں اور اب تک پانچ گھرانوں نے علاقے سے مکمل طور پر نقل مکانی کر دی ہے۔

ان کے مطابق ’بعض افراد نے اپنے بیویوں اور نوجوان بیٹیوں کو کسی بھی ممکنہ حملے کے نتیجے میں ہونے والی بے حرمتی سے بچانے کے لیے پشاور، راوالپنڈی اور دیگرشہروں میں مقیم اپنے رشتہ داروں کے ہاں بھیج دیا ہے۔‘

اس سلسلے میں پریم سموئیل نےصوبہ پنجاب کے شہرخانیوال کےعلاقےشانتی نگرکا حوالہ دیا جس میں بقول ان کے پچھلے سال ایک مبینہ حملے میں عیسائی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی بعض خواتین کو مبینہ طور پر بے حرمتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ تقریباً تین ہفتےگزرنےکے باوجود بھی دھمکی آمیز خطوط بھیجنے والوں کی نشاندہی اور گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے انہیں مکمل طور پر تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

چارسدہ کے سینیئرسپرنٹنڈنٹ پولیس سجاد خان نے بی بی سی کو بتایا کہ دھمکی آمیز خطوط سے متعلق تفتیش جاری ہے اور پولیس نے عیسائی برادری کے تحفظ کے لیے اہلکاروں کی نفری بڑھا دی ہے۔ ان کے بقول پولیس کے اعلی افسران چوبیس گھنٹے ان علاقوں کاگشت کرتے رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ چھ مئی کو چارسدہ میں عیسائیوں کے ایک علاقے مسلم محلہ میں نامعلوم افراد کی طرف سے ایک خط پھینکا گیا تھا جس میں دھمکی دی گئی تھی کہ چارسدہ کی مسیحی برادری ایک ہفتے کے اندر مسلمان ہوجائے یا علاقہ چھوڑ دے بصورت انہیں بم حملے کا نشانہ بنایا جائے گا۔

ہائی کورٹہائی کورٹ کافیصلہ
’توہینِ مذہب مقدمہ ریاستی اجازت سے‘
پہلے مذہب
پاکستانیوں کے لئے سب سے پہلے مذہب
اسی بارے میں
موسیقی کی کلاسز، احتجاج
11 October, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد