اسلام قبول کرو ورنہ۔۔: نامعلوم خط | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع چارسدہ میں عیسائی کمیونٹی کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد کی جانب سے خطوط ملے ہیں جن میں انہیں دس دن کے اندر اسلام قبول کرنے یا علاقہ چھوڑنے دینے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ چارسدہ میں عیسائی کمیونٹی کے رہنما سلیم چوہدری نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک خط منگل کی رات مسلم کالونی میں پھینکا گیا ہے جس میں دھمکی دی گئی ہے کہ ’ چارسدہ کے عیسائی دس دن کے اندر اندر مسلمان ہوجائیں یا یہ ضلع چھوڑدیں ورنہ پھر بم کی کاروائی ہوگی‘۔ مسلم کالونی میں عیسائیوں کے سات خاندان رہائش پذیر ہیں جبکہ چارسدہ شہر میں مجموعی طورپر ساٹھ کے قریب عیسائی خاندان رہ رہے ہیں۔ سلیم چوہدری نے کہا کہ خط ملنے کے بعد انہوں نے چارسدہ کے تمام عیسائیوں کا ایک اجلاس طلب کیا ہے جس میں موجود صورتحال پر بحث کی جائے۔ سلیم چوہدری کا کہنا ہے کہ اس واقعہ سے پولیس کو بھی مطلع کردیا گیا ہے تاہم تاحال اس سلسلے میں کوئی قابل ذکر اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ چارسدہ پولیس نے عیسائیوں کمیونٹی کو ملنے والے خطوط کی تصدیق کی ہے۔ پڑانگ پولیس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ گزشتہ رات یہ خطوط مسلم کالونی میں پھینکے گئے ہیں جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو چارسدہ میں سی ڈیز کی دو دکانوں کو بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ گیارہ دن قبل اسی شہر میں وزیر داخلہ افتاب احمد خان شیرپاؤ کے ایک جلسہ میں خودکش حملہ ہوا تھا جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں مسیحی پر توہینِ رسالت کا الزام11 September, 2005 | پاکستان توہین اسلام: شادی کارڈ پر مقدمہ06 October, 2004 | پاکستان توہین رسالت کے ملزم کی سزا برقرار16 September, 2004 | پاکستان توہین رسالت کا ملزم مر گیا29 May, 2004 | پاکستان ’پیر کی توہین‘ پر سول جج قتل 30 November, 2003 | پاکستان توہینِ رسالت پر سزائے موت12 November, 2003 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||