زلزلے کا امدادی سامان برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کسٹم حکام نے زلزلہ زدہ لوگوں کی مدد کے لیے بیرونی ملک سے آنے والا دو سو ٹرک کے مساوی چوری شدہ امدادی سامان پشاور سے برآمد کر کے مقدمہ درج کیا ہے اور اس سلسلے میں نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے چار اہلکاروں کو شامل تفتیش کیا ہے۔ پشاور میں سینٹرل بورڈ آف ریونیو کے انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ قربان علی خان نے پیر کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ انہوں نے کروڑوں روپے مالیت کے سامان کی چوری کا مقدمہ درج کیا ہے اور نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے چار ملازمین کو شک کی بناء پر شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔ تاہم ان کے بقول ان افراد نے اپنی صفائی میں دستاویزی ثبوت پیش کرنے کے لیے مہلت مانگی ہے۔انہوں نے ان افراد اور نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کا نام بتانے سے انکار کردیا۔ قربان علی کا کہنا تھا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ آٹھ اکتوبر کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے بیرونی ممالک سے بھیجا گیا سامان پشاور کے بازاروں میں خفیہ طورپر فروخت ہورہا ہے جس پر کسٹم حکام نے اتوار کو حیات آباد میں واقع ایک بند کارخانے پر چھاپہ مارا اور تقریباً دو سو ٹرکوں پر مشتمل کروڑوں روپوں کا سامان برآمد کر لیا۔ ان کے بقول ’برآمد شدہ سامان میں پانچ سو خیمے، بارہ جیپیں، چھ کنٹینر ریفریجریٹر، چوالیس ائر کنڈیشنر، جنریٹر، سینکڑوں ہیٹر، فرنیچر، واشنگ مشین، پنکھے اور خوردنی اشیاء وغیرہ شامل ہیں۔ قربان علی کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آٹھ اکتوبر کے زلزلے سے متاثرہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور صوبہ سرحد کے پانچ اضلاع میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے بعض ممالک کے فوجیوں نے مظفرآباد اور شنکیاری میں امدادی کیمپ لگائے تھے اور جاتے وقت سامان یونہی چھوڑ دیا تھا جسے بعد میں غیرقانونی طور پر پشاور منتقل کر لیا گیا تھا۔ واضح رہے پاکستان میں آٹھ اکتوبر دو ہزار پانچ کو آنے والے زلزلے میں حکام کے مطابق اسی ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور ایک لاکھ سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں ’ عالمی امداد بالکل ناکافی ہے‘ 21 October, 2005 | پاکستان ’زلزلہ: تباہی بڑھتی ہی جا رہی ہے‘ 20 October, 2005 | پاکستان زلزلہ: بچ جانے والے بچوں کیلیے نیاخطرہ20 October, 2005 | پاکستان 'زلزلہ سے بحالی: دہائی لگ سکتی ہے' 15 October, 2005 | پاکستان زلزلہ: جمہوریت کی کمی کا احساس14 October, 2005 | پاکستان سرحد کے لیے مزید امداد12 October, 2005 | پاکستان نظروں سے اوجھل متاثرین11 October, 2005 | پاکستان زلزلہ: متاثرین کے لیے یورپی امداد08 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||