BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 October, 2005, 16:05 GMT 21:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سرحد کے لیے مزید امداد

بالاکوٹ میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں
بالاکوٹ میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، بدھ کو صدر جنرل مشرف نے صوبہ سرحد کے لیے مزید ایک ارب روپے کی امداد کا اعلان کیا

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے بدھ کو قومی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا۔

صدر جنرل پرویز مشرف کے زیر صدارت قومی سلامتی کونسل کے اس اجلاس میں سرحد کے وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی پہلی دفعہ شریک ہوئے۔ بعد میں انہوں نے بتایا کہ صدر نے صوبہ سرحد کے متاثرین کے لیے ایک ارب روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

حکومت پچاس کروڑ روپے کی امداد پہلے ہی دے چکی ہے۔

ادھر فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے بتایا ہے کہ بیس ہزار کلومیٹر کے علاقے میں تینتیس لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے بیس لاکھ سے زیادہ کشمیر میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تباہ شدہ علاقوں میں فوج کے پچاس ہزار جوان اور اور بڑی تعداد میں رضا کار امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔

 فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بیس ہزار کلومیٹر کے علاقے میں تینتیس لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے بیس لاکھ سے زیادہ کشمیر میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن ابھی تک بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں امدادی ٹیمیں اب تک نہیں پہنچ سکی ہیں۔

وزیر اعظم کا دورہ
وزیر اعظم شوکت عزیز نے بھی بدھ کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وادی نیلم بہت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور وہاں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ وادی جہلم تک کا راستہ کل تک کھول دیا جائے گا۔

وزیر اعظم شوکت عزیز مظفرآباد میں

جب وزیر اعظم سے مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہلاکتیں اندازوں سے کہیں زیادہ ہیں۔
66امداد ٹریفک جام میں
امداد سےلدے ٹرکوں سےسڑکیں بند ہورہی ہیں
66بیرونی امداد
بیرونی امداد پاکستان پہنچ رہی ہے۔ تصاویر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد