BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 12 May, 2007, 16:26 GMT 21:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پشاور: پیر سے پیہہ جام ہڑتال

لطیف آفریدی
لطیف آفریدی نے الزام لگایا کہ ایم کیو ایم نے وکلاء کی ایک پرامن تحریک کو پرتشدد بنانے کی سازش کی ہے
پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس افتخار کے دورۂ کراچی کے موقع پر ہونے والے ہنگاموں کی مذمت کرتے ہوئے پیر سے صوبے میں مکمل پیہہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

پشاور پریس کلب میں ایک ہنگامی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین لطیف آفریدی نے کراچی میں ہونے والی ہلاکتوں کی ذمہ داری پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف، کور کمانڈر کراچی، وزیراعلیٰ سندھ، گورنر سندھ اور ایم کیو ایم پر براہ راست عائد کی اور کہا کہ ان کے خلاف مقدمات قائم کیے جائیں گے۔


لطیف آفریدی نے الزام لگایا کہ ایم کیو ایم نے وکلاء کی ایک پرامن تحریک کو پرتشدد بنانے کی سازش کی ہے اور بقول ان کے جنرل پرویز مشرف نے انہیں غنڈہ گردی اور ظلم کی مکمل چھوٹ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ سرحد کے وکلاء تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ملاقات کر کے انہیں پیر کو ہڑتال میں ان سے تعاون کی اپیل کریں گے۔

لطیف آفریدی نے نجی ٹی وی چینل’ آج‘ پر ہونے والے حملے کی بھی مذمت کی اور الزام عائد کیا کہ مذکورہ چینل کو عوام تک حقائق پہنچانے کی وجہ سے حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

کراچی ہلاکتوں کی ذمہ داری
کراچی ہلاکتوں کے ذمہ دار صدر جنرل پرویز مشرف، کور کمانڈر کراچی، وزیراعلیٰ سندھ، گورنر سندھ اور ایم کیو ایم ہیں۔ان کے خلاف مقدمات قائم کیے جائیں گے
چیئرمین پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن

دوسری طرف عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے پشاور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلان کردہ ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا۔

انہوں نے کراچی میں ہونے والے ہنگاموں کی مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ایم کیو ایم وزیراعظم شوکت عزیز کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے بیان کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کے لاہور کے دورے کے موقع پر چھبیس گھنٹے کی مسافت طے کرنے کے باوجود ایک بھی پتھرنہیں پھینکا گیا جبکہ بقول ان کے ایم کیو ایم نے ایک منظم سازش کے تحت کراچی میں چیف جسٹس کے اترنے کے ساتھ ہی ہنگاموں کا سلسلہ شروع کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ان کی پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید پر حملے میں ان کے پارٹی کا ایک کارکن ہلاک جبکہ صوبائی ایڈیشنل سیکریٹری بشیر خان زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھر پشاور میں سنیچر کواسلامی جمیعت طلبہ کے کارکنوں نے کراچی کے فسادات کی مذمت کرتے ہوئے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور مظاہرین نے جنرل پرویزمشرف اور ایم کیو ایم کے خلاف نعرے بازی کی۔

فوجی اہلکار ائرپورٹ ڈیوٹی پرکراچی خاموش
چیف جسٹس کی آمد پر حفاظتی انتظامات
دیکھئیے’ہم آگے جائیں گے‘
پیپلز پارٹی کی ریلی روکنے پر احتجاج
دیکھئیےسخت سیکورٹی
جسٹس کی آمد سے پہلے کراچی ائرپورٹ محفوظ
کراچیلمحہ بہ لمحہ
مختلف علاقے میں موجود ہمارے رپورٹرز سے
چیف جسٹس کا پوسٹرریلی پر ریلی
کراچی میں جوش اورخوف ساتھ ساتھ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد