مردان: لڑکیوں کے سکول میں دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع مردان میں حکام کے مطابق لڑکیوں کے ایک سکول میں بم کا ایک اور دھماکہ ہوا ہے جس میں کسی قسم کےجانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ یہ ایک ہفتے کے دوران مردان میں لڑکیوں کے سکول کو نشانہ بنائے جانے کا دوسرا واقعہ ہے۔ مردان کے ناظم حمایت اللہ مایار نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکہ مردان سے تقریباً چالیس کلومیٹر مشرق کی جانب مٹی بانڈہ میں قائم لڑکیوں کے مڈل سکول میں ہوا ہے جس سے سکول کے داخلی گیٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے باوجود جمعہ کے دن سکول کھلا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں موجود سکولوں اور سی ڈیز کی دکانوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملوں کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات میں اضافے کے بعد جمعہ کو ہونےوالے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں پولیس کی گشت میں اضافہ اور سکولوں میں مزید چوکیداروں کو بھرتی کیا جائے گا۔ مردان میں ایک ہفتے قبل گجرات گاؤں میں قائم گرلز مڈل سکول کو بم حملے کا نشانہ بنائے جانے کےعلاوہ بدھ اور جمعرات کی نصف شب کو مردان کے پارہوتی علاقے میں بھی فلموں کی سی ڈیز فروخت کرنے والی دکانوں میں بھی دو بم دھماکے ہوئے تھے۔ قبائلی اور صوبہ سرحد کے دوردراز علاقوں میں سکولوں اور سی ڈیز کی دکانوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد اب مردان اور چارسدہ میں اس قسم کے بم حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔ دھماکوں سے قبل سکول کی انتظامیہ اور سی ڈیز فروخت کرنے والوں کو دھمکی آمیز خطوط ملتے ہیں۔ حکومت تاحال ان حملوں کو روکنے اور ذمہ دار افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ | اسی بارے میں بلند عمارتوں کیلیے سرٹیفیکیٹ لازمی14 November, 2005 | پاکستان ’خودکش حملہ آور بنیئے‘11 August, 2006 | پاکستان چارسدہ: موسیقی کی دکانوں پر حملے04 May, 2007 | پاکستان ہنگو: نیٹ کیفے مالکان کا مظاہرہ08 May, 2007 | پاکستان فلموں کی دکانوں پر بم دھماکے10 May, 2007 | پاکستان پراسرار گمشدگیاں اور بے بسی23 November, 2006 | پاکستان بیوی، پانچ بچوں کو ہلاک کردیا24 February, 2007 | پاکستان مردان : لڑکیوں کے سکول میں دھماکے04 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||