BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 May, 2007, 06:55 GMT 11:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلموں کی دکانوں پر بم دھماکے

چارسدہ میں ہفتے کے دوران کسی سی ڈیز سنٹر پر یہ دوسرا حملہ ہے
صوبہ سرحد میں فلموں کی سی ڈیز فروخت کرنے والی دکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور ضلع مردان اور چارسدہ میں تازہ بم دھماکوں سے سی ڈیز کی دو دکانوں سمیت آس پاس کی تقریباً سولہ دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مردان کے ڈسٹرکٹ پولیس آفسر محمد قریش خان نے بی بی سی کو بتایا کہ تازہ بم دھماکے مردان کے پارہوتی کے علاقے میں واقع ایک مارکیٹ میں بدھ اور جمعرات کی نصف شب ڈیڑہ بجے ہوئے ہیں جس میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ دیسی ساخت کے بم دھماکوں کا ہدف سی ڈیز فروخت کرنے والی دکانیں تھیں جن میں سے چار مکمل طور پر تباہ ہوئی ہے اور آٹھ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کسی کو بھی ان بم دھماکوں کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا ور کہا کہ یہ صوبہ سرحد کے دیگر علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں کی ایک کڑی ہے۔

سی ڈیز کی تباہ ہونے والی ایک دکان کے مالک فدا محمدنے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں دس دن قبل بعض نامعلوم افراد کی طرف ایک ہفتے کے اندر کاروبار ختم کرنے کے دھمکی آمیز خطوط ملے تھے۔

دوسری طرف گزشتہ رات کوضلع چارسدہ میں فلموں کی سی ڈیز فروخت کرنے والی ایک دکان میں بم پھٹنے سے سی ڈیز کی دو دکانیں بھی تباہ ہوگئیں۔ دھماکے سے اردگر کی دکانوں کو بھی جزوی طورپر نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات تنگی سرکل کی حدود میں پیش آیا۔ عمرزئی پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او نے بتایا کہ میر آباد پل کے نیچے سی ڈیز کی دکانوں میں نامعلوم افراد نے بم رکھا ہوا تھا جس کے پھٹنے سے دو دکانیں تباہ ہوگئیں ہیں جبکہ دیگر کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ناکہ بندی کی اور ایک نامعلوم موٹر سائیکل کو دھماکہ خیز مواد سمیت قبضے میں لے لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تلاش کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

چارسدہ میں اس ہفتے کے دوران کسی سی ڈیز سنٹر پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل بھی موسیقی اور فلمیں فروخت کرنے والی دکانوں کو دو بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

گزشتہ روز چارسدہ شہر میں ہی مسلم کالونی میں رہنے والے عیسائیوں کو نامعلوم افراد کی طرف سے ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں انہیں دس دن کے اندراندر مسلمان ہونے یا علاقہ چھوڑدینے کی دھمکی دی گئی ہے۔

پاکستان کے قبائلی اور بندوبستی علاقوں میں قائم تعلیمی اداراوں، حجاموں اور سی ڈیز سنٹروں کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا یہ سلسلہ گزشتہ کچھ عرصہ سے جاری ہے۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ان خطوط کے پیچھے مبینہ طورپر وفاقی حساس اداروں کا ہاتھ ہے اور ان کے بقول اس کا مقصد صوبہ سرحد میں امن وامان کی حالت کو خراب کرنا اور ایم ایم اے کی حکومت کو بدنام کرنا ہے۔

اسی بارے میں
موسیقی کی کلاسز، احتجاج
11 October, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد