بیوی، پانچ بچوں کو ہلاک کردیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے شہر مردان میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے اپنی بیوی اور پانچ بچوں کو ذبح کرکے ہلاک کر دیا۔ ہوتی مرادن پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ گلو باغ کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق افتخار گجر نامی ایک شخص نے اپنی بیوی اور پانچ بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا۔ علاقے کے لوگوں کو شک پڑا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے اس شخص کا گھر کھولا تو وہاں چھ لاشیں پائیں۔ بچوں کی عمریں پانچ، تین اور دو برس بتائی جاتی ہیں۔ پولیس کو افتخار کی تلاش ہے جوکہ فرار ہے۔ اس واقعہ کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ لاشوں کو قریبی ہسپتال معائنے کے لئے لایا گیا ہے۔ | اسی بارے میں پندرہ بچے ماں کی شفقت سے محروم30 November, 2006 | پاکستان معیز کو بچوں نے پھانسی سے بچالیا07 June, 2006 | پاکستان بچوں پر دہشت گردی کے الزامات30 May, 2006 | پاکستان بچوں کے اغوا کے واقعات میں اضافہ26 May, 2006 | پاکستان درہ آدم خیل: آئی بی انسپکٹر کا قتل07 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||