BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 May, 2007, 16:57 GMT 21:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بمباروں کی پاکستانی جڑیں
پوج خالہ
وحید محمود کی ساس اپنے داماد کے دہشت گردی سے تعلقات کو مسترد کرتی ہیں
برطانیہ میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کے جرم میں سزا پانے والے پانچ مبینہ دہشت گردوں میں سے چار پاکستانی نژاد برطانوی باشندے تھے۔ پانچوں پر الزام تھا کہ انہوں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی اور تیاری کے لیے پاکستان میں وقت گزارا تھا۔

بی بی سی نیوز کے نامہ نگار رچرڈ سمتھ نے پانچوں سزا یافتہ ملزمان کے پاکستان میں قیام اور سرگرمیوں کا کھوج لگانے کے لیے ان میں شامل وحید محمود اور عمر خیام کے آبائی علاقوں کا دورہ کیا۔ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے لیے ان برطانوی شہریوں کے پاکستانی تعلقات پر مبنی رچرڈ سمتھ کی رپورٹ کچھ یوں ہے۔

’پاکستان کے راولپنڈی کے ایک نواحی شہر گوجر خان کے ایک قصبے میں کچی سڑک کے کنارے پر سفید رنگ کا ایک گھر کسی ساحلی علاقے پر چھٹیاں گزارنے والے بنگلے کی مانند ہے اور زیرِ تعمیر ہے۔ وحید محمود گوجر خان میں یہ گھر اپنے خاندان کے لیے بنوا رہا ہے۔

گھر میں موجود وحید محمود کی ساس جن کا نام پوج خالہ ہے، اپنے داماد کے دہشت گردی سے تعلقات کو مسترد کرتی ہیں اور ان کے بقول وحید محبت کرنے والا نرم دل انسان ہے۔

گوجر خان میں وحید محمود کا عالی شان گھر

وحید محمود کی سزا پر بات کرتے ہوئے اس کی ساس کہتی ہیں کہ ’ہم خدا سے دعا کریں گے۔ وہ معصوم ہے اور خدا اس کی مدد کرے گا۔ اللہ کے حکم سے وہ بے گناہ ثابت ہو گا اور وہ اس طرح کا آدمی ہرگز نہیں‘۔

ایسا لگتا ہے کہ وحید محمود کے اس راز سے اس کے خاندان والے ناواقف تھے۔ پاکستان میں رہتے ہوئے وہ اور اس کے دوست برطانیہ میں بڑے دھماکے کی منصوبے بندی کر رہے تھے۔

وحید برطانیہ میں مغربی سسیکس کاؤنٹی کے علاقے کراؤلے کا رہنا والا ہے اور بظاہر شمالی پاکستان کی پہاڑیاں اس کے گھر سے ہزاروں میل کے فاصلے پر ہیں۔

لیکن وحید نے اپنے دوستوں سمیت ہزاروں میل کا یہ سفر طے کر کے شمال میں دشوار گزار پہاڑی علاقوں تک پہنچا جہاں اس نے بم بنانے کی تربیت حاصل کی۔

انہی سزا یافتہ دہشت گردوں میں عمر خیام بھی شامل ہے جس کے پاکستانی تعلقات کافی گہرے دکھائی دیتے ہیں۔

عمر خیام بھی برطانیہ میں کراؤلے کا رہنے والا ہے جب کہ پاکستان میں اس کے عزیزو اقارب جاسوسی ادارے آئی ایس آئی سمیت عالیٰ فوجی عہدوں پر فائض ہیں۔

عمر کو پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے متنازع آبائی علاقے سے محبت وراثت میں ملی اور انیس سو ننانوے میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان میں چھٹیوں کے دوران اسے اپنی نفرت کے اظہار کے لیے وسائل سے واقفیت ملی۔

پاکستان کی سرد سیاحی مقام مری میں عمر کی ملاقات ایک جہادی تنظیم البدر مجاہدین کے اراکین سے ہوئی۔ انہوں نے اسے کشمیر میں اس شرط پر جنگی تربیت دینے کا وعدہ کیا کہ وہ داڑھی رکھے گا اور مسلمانوں جیسا لباس پہنے گا۔

چھ ماہ بعد عمر گھر والوں کے ساتھ کالج ٹرِپ کا بہانہ کر کے ایک بار پھر پاکستان پہنچا۔ اس وقت تک عمر کا اعتماد اس قدر پختہ ہو چکا تھا کہ مری پہنچتے ہی اس نے ایک عام ٹیکسی ڈرائیور کو روک کر اسے مجاہدین کے دفتر تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

عمر خیام نے عدالت کو بتایا کے جہادی کیمپوں کی سرپرستی آئی ایس آئی کرتی تھی

اپنے مقدمے کی سماعت کے دوران عمر خیام نے عدالت میں اعتراف کیا کہ یہی وہ وقت تھا جب اس نے مظفرآباد کے ایک کیمپ میں تربیت حاصل کی۔ عمر نے عدالت کو بتایا کہ ’انہوں نے مجھے کشمیر میں گوریلا جنگ کے تمام حربے سکھائے۔ AK47 گن، پستول، رائفل اور راکٹ چلانا سکھائے‘۔

عمر نے عدالت میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ مظفرآباد میں اس کو دی گئی تربیت دراصل پاکستانی جاسوسی ادارے آئی ایس آئی کے زیرِ اہتمام تھی۔

پاکستان میں ہی عمر خیام اور اس کے دوستوں کی ملاقات پاکستانی نژاد امریکی مسلمان محمد بابر سے ہوئی۔ یوں تو محمد بابر کی عدالت میں گواہی نے عمر خیام اور اس کے ساتھیوں کو کیفِ کردار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا لیکن ابتداء میں بابر، عمر خیام کے گروہ کے ساتھ دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں شامل رہتا تھا۔

پاکستان میں یہ گروہ ہر وقت اس کھوج میں رہتا تھا کہ کس طرح سے جہادی کارروائیوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی جائے۔ بابر اور عمر نے مل کر پاکستان میں ایک خصوصی کیمپ لگانے کی منصوبہ بندی بھی کی جس میں مغربی ممالک کے شہری دوستوں کو قتل و غارت گری کی تربیت دی جا سکے۔

انہوں نے پاکستان کے صوبہ سرحد میں مالاکنڈ کی پہاڑیوں میں کیمپ لگایا۔ پاکستانی فوج اکثر ان علاقوں میں دہشت گردوں کے ساتھ محاذ آرائی کرتی ہے اور یہی وہ علاقہ ہے جہاں پر افغان سرحد کے پاس گیارہ ستمبر کے بعد سے اسامہ بن لادن کے چھپنے کی افواہیں ہیں۔

وسیع و عریض پہاڑی سلسلے انتہا پسند عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہ ثابت ہوتے ہیں

مجھے ایک مقامی صحافی اکرام ہوتی نے بتایا کہ مالاکنڈ کے پہاڑی دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔ وہاں پر بڑی تعداد میں لوگوں کی تربیت کرنا اور اسلحہ چھپانا انتہائی آسان ہے۔

ہم شاید یہ کبھی نہ جان سکیں کہ عمر خیام کے اس کیمپ میں کیا ہوا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران اس کے ایک سزا یافتہ ساتھی جواد اکبر مے عدالت کو بتایا کہ گولی چلانے کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے ہاتھوں میں پکڑی ہوئی بندوقیں کھلونوں کی طرح محسوس ہوتی تھیں۔

البتہ محمد بابر نے عدالت میں اس کیمپ کی بہتر منظر کشی ان الفاظ میں کی۔

’یہ لوگ AK47 چلانا سیکھ رہے تھے۔ انہوں نے مشین گن اور راکٹ لانچر چلانا سیکھے اور بم بنا کر تجرباتی دھماکے بھی کیئے‘۔

ان میں سے کسی کے بیان پر بھی غور کیا جائے تو ثابت ہوتا ہے کہ مالا کنڈ کے کیمپ میں انتہائی خطرناک کارروائیوں کی تیاری کی گئی۔ جواد کا کہنا ہے کہ اسی کیمپ میں اسے جہاد کے ساتھ لگاؤ پیدا ہوا۔ چنانچہ انتہائی خطرناک عزائم سے سرشار ایک متحد گروہ نے جنم لیا۔

مالاکنڈ کے پہاڑوں میں پاکستانی فوج اکثر اوقات انتہا پسندوں سے محاذ آرائی کرتی ہے

میں نے کراؤلے کے اس گروہ کی گرفتاری کے بعد پاکستانی حکام سے مل کر یہ جاننا چاہا کہ مستقبل میں ایسے نوجوان غیر ملکی گروہوں کے پاکستانی پہاڑیوں میں جنم لینے کے خلاف کیا اقدامات کیئے گئے ہیں لیکن بارہا درخواست کے باوجود پاکستانی حکام اس موضوع پر بات کرنے سے گریز کرتے رہے۔

عمر خیام اور اس جیسے دیگر برطانوی نوجوانوں کے لیے مظفرآباد اور مالاکنڈ کی پہاڑیاں کسی شوقیہ نشانہ بازی کے مقام سے کہیں زیادہ پُرلطف اور مفید ثابت ہوئیں کیونکہ انہیں یہاں پر فرنٹ لائن جہادی تنظیموں میں شامل ہونے کا موقع ملا۔ یہ سب وہ ساتھی مسلمان تھے جو مغرب سے شدید نفرت کرتے تھے۔

انہی مشتعل جذبات کے ساتھ یہ تمام برطانوی نوجوان واپس اپنے ملک پہنچے جہاں انہوں نے اپنے حملوں کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی۔

آخر میں یہ بات بھی قابلِ توجہ ہے کہ جس وقت عمر خیام کو برطانیہ میں گرفتار کیا گیا، انہی دنوں میں وہ ایک بار پھر اپنی روحانی آمجگاہ یعنی کشمیر کا دورہ کرنے والا تھا‘۔

سزایافتہسزا یافتہ پانچ کون؟
برطانوی معاشرے سے متضاد زندگیاں؟
اسی بارے میں
وحید محمود: عمر قید
30 April, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد