وحید محمود: عمر قید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے وحید محمود سزا پانے والوں میں سب سے زیادہ عمر کے ہیں۔ وہ بائیس مارچ 1972 کو پیدا ہوئے اور کراؤلے مغربی سسکس کے رہنے والے ہیں۔ انہیں اس سازش کا اہم یا مرکزی کردار تصور کیا جاتا ہے۔ وہ شادی شدہ ہیں اور ان کے بچے بھی ہیں۔ پولیس نے جب سازش کے سلسلے میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہ اپنے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو کھول چکے تھے۔ انہیں 1989 سے 1995 تک عبدالوحید، اسماعیل، جاوید اور جے ایو کے عُرفیتوں سے پہچانا جاتا رہا۔انہوں نے گیس انڈسٹری میں تربیت حاصل کی اور ایک ٹائل شاپ میں بھی کام کیا۔ وہ برٹس گیس کے لیے کام کرتے تھے اور گھروں میں جا کر صارفین کے بوائیلروں کی مرمت کیا کرتے تھے۔ جن دنوں انہوں نے بمباری کی سازش کی وہ ایک ٹھیکیدار کے لیے کام کرتے تھے۔ انہوں نے ٹائل شاپ میں ملازمت کے دوران سازش کے ایک اور ملزم عمر خیام کو دکان پر ملازمت دلوائی۔ | اسی بارے میں جاوید اکبر کی زندگی کا خاکہ30 April, 2007 | آس پاس عمر خیام: شخصیت اور معاشرے کا تضاد30 April, 2007 | آس پاس ’جذباتی تقریر سنی اور ان کی دنیا بدل گئی‘30 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||