اینتھونی گارشیا، چالیس سال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چوبیس سالہ اینتھونی گارشیا کو برطانیہ میں بمباری کی سازش کرنے کے الزام میں عمرقید کی سزا سنائی گئی ہے لیکن انہیں کم از کم چالیس سال قید کی سزا کاٹنی ہو گی۔ اینتھونی گارشیا چار جولائی انیس سو بیاسی کو الجیریا کے علاقے رحمان بینویس میں پیدا ہوئے۔ وہ پانچ سال کے تھے جب انہیں ان کے والدین انگلینڈ لے آئے جہاں انہوں نے لیٹن، ایسٹ لندن کے ایک سکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ وہ سولہ سال کے تھے جب انہوں نے سکول جانا ترک کر دیا اور خاندانی نام تبدیل کر کے ایڈم کا نام اختیار کیا۔ ان کے والد سکیورٹی گارڈ کے طور پر ملازمت کرتے تھے۔ اینتھونی گارشیا نے 1998 سے 2003 کے درمیان ماڈل بننے کی انتہائی کوششیں کیں لیکن ناکامی کے بعد 2003 میں اینتھونی گارشیا کا نام اختیار کیا اور اسی زمانے میں ان کے خیالات میں شدت پسندی آئی۔ انہیں ماچ 2004 میں گرفتار کیا گیا۔ اینتھونی گارشیا سازش کے دیگر ملزمان سے بالکل مختلف ہیں۔ پہلی بات تو یہی ہے کہ وہ پاکستانی نژاد نہیں ہیں اور پھر ان کا بچن سفید فام دوثستوں کے درمیان گزرا۔ وہ باسکٹ بال کے شوقین ہیں۔ ٹوپاک شکور کا ریپ موسیقی پسند کرتے ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ وہ مرد ماڈل بننے میں کامیابی حاصل کریں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے نام تبدیل کیوں گیا تو ان نکا کہناتھا کہ ’ماڈلنگ کے لیے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کا نام اس طرح کو ہو تو آ۔پ کو ماڈلنگ کی دنیا میں اس کا اچھا اثر پڑتا ہے۔ | اسی بارے میں جاوید اکبر کی زندگی کا خاکہ30 April, 2007 | آس پاس عمر خیام: شخصیت اور معاشرے کا تضاد30 April, 2007 | آس پاس ’جذباتی تقریر سنی اور ان کی دنیا بدل گئی‘30 April, 2007 | آس پاس وحید محمود: عمر قید 30 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||