’حکومتی روشن خیالی ڈھونگ ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں معاشرتی اور سیاسی مسائل پر سٹیج ڈرامے کرنے والے اجوکا گروپ کی ڈائریکٹر مدیحہ گوہر کا کہنا ہے کہ ان کے ڈرامے برقعہ ویگنزہ پر پابندی کے فیصلہ سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت نے روشن خیالی کا ڈھونگ رچایا ہوا ہے۔ وفاقی وزیرِ ثقافت غازی گلاب جمال نے جمعرات کو قومی اسمبلی کو بتایا تھا کہ حکومت نے لاہور میں ایک سٹیج ڈرامے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ایم کی جن خواتین نے اس معاملے کو اٹھایا ہے اور کہا کہ ڈرامے پر پابندی عائد کر کے آرٹسٹوں کو گرفتار کیا جائے ان سے تو یہ توقع رکھی جاسکتی ہے مگر حیرت اس بات پر ہے کہ روشن خیالی کی باتیں کرنے والی حکومت نے اس ڈرامے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ مدیحہ گوہر نے بتایا کہ برقعہ ویگنزہ بڑھتی ہوئی طالبانائزیشن کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے، یہ ڈرامہ تو حکومت کی ہی پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ڈرامہ لاہور میں پانچ روز سٹیج کیا گیا ہے، ان کے گروپ کا پروگرام تھا کہ اسے لاہور کے ساتھ اسلام آباد ، کراچی اور دیگر شہروں میں بھی پیش کیا جائے گا کیونکہ اس کا اچھا ریسپانس ملا تھا ۔ برقعہ ویگنزہ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ ڈرامہ ایک لو سٹوری پر مبنی ہے، جس میں ایک نوجوان جوڑا ہے جو برقعے پہن کر چھپ کر ملتا ، اور ایک برقعہ پوش بریگیڈ گشت کرتی رہتی ہے۔ مدیحہ گوہر کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کی حقیقی مثال اسلام آباد کا مدرسہ حفصہ ہے۔’ حکومت ان پر تو پابندی نہیں عائد کر رہی لیکن اس کے خلاف جو آواز اٹھا رہے ہیں ان پر پابندی لگائی جارہی ہے‘۔ اجوکا کی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ حکومت نے بغیر کسی تحقیقات کے اس ڈرامے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا کیونکہ آئین اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے اور یہ فیصلہ اس کے برخلاف ہے۔ | اسی بارے میں ’برقعہ‘ کا مذاق، ڈرامے پر پابندی26 April, 2007 | پاکستان اجوکا کی جموں میں پذیرائی22 February, 2005 | فن فنکار پاک۔ہند ناٹک میلہ26 April, 2007 | فن فنکار ملتان میں انٹرایکٹو تھیٹر میلہ 15 December, 2006 | فن فنکار بچوں کا کھیل ’بارڈر بارڈر‘14 September, 2004 | فن فنکار پاک ہند تھیٹر میلہ21 April, 2006 | فن فنکار ’ایکجُٹ‘ تھیٹر کے پچیس سال16 April, 2006 | فن فنکار اِپٹا: سماجی ڈراموں کے چونسٹھ سال13 May, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||