کونسل کی تشکیل : سماعت ملتوی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ نے جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ریفرنس کی سماعت کے لیے بنائے جانے والی سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل کو چیلنج کرنے والی تمام درخواستوں کو یکجا کر کے ان کی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جب سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل کو چیلنج کرنے والی دو پیٹشنوں کی سماعت شروع کرنی چاہی تو ایڈوکیٹ ڈاکٹر فاروق حسن نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے بھی اسی نقطے پر پیٹشن دائر کر رکھی لیکن اس کو سماعت کے لیے نہیں لگایا گیا ہے۔ عدالت نے حکم جاری کیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل سے متعلق تمام درخواستوں کی سماعت اکٹھی کی جائے گی۔ درخواست گزار بیرسٹر ظفر اللہ نے عدالت سے اصرار کیا کہ اس کی پیٹشن کی سماعت آج ہی کی جائے کیونکہ انہوں نے سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف کارروائی کو روکنے کی درخواست بھی فائل کر رکھی ہے۔ عدالت نےبیرسٹر ظفر اللہ کی بات نہ مانی اور حکم جاری کیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل کے حوالے سے دائر کی گئی تمام درخواستوں کو اکٹھا کر کے ان کی ایک ہفتے کے اندر مشترکہ سماعت کی جائے گی۔ سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل کو چیلنج کرنے والی تمام درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ چیف جسٹس کے سپریم جوڈیشل میں ریفرنس دائر نہیں کیا جا سکتا۔ |
اسی بارے میں جوڈیشل کونسل: تشکیل کو چیلنج‘30 March, 2007 | پاکستان بدسلوکی کی انکوائری رپورٹ پیش29 March, 2007 | پاکستان ’ظالم معاشرہ زیادہ دن نہیں چل سکتا‘28 March, 2007 | پاکستان جج کے صاحبزادے، جنرل کے داماد27 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||