’گستاخی کا الزام، بلا تحقیق برطرفی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی یونیورسٹی نے اپنے ایک افسر کو پیغمر اسلام کی شان میں مبینہ گستاخی کے الزام میں کسی تحقیق کے بغیر برطرف کر دیا ہے۔ مذکورہ افسر نے الزامات کی تردید کرتے ہیں اور یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اس نے یہ اقدام طلبہ کے احتجاج کے بعد کیا ہے۔ برطرف افسر کرنل عبداللہ نے راولپنڈی سے بی بی سی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کٹر مسلمان ہیں، پانچ وقت نماز ادا کرتے ہیں، روزے رکھتے ہیں اور زکوۃ ادا کرتے ہیں اور یہ کہ ان کے دل میں پیغمر اسلام کے لیے اتنی ہی عقیدت ہے جو کسی بھی مسلمان کے دل میں ہوتی ہے۔ یونیورسٹی کے بعض طلبہ نے طلبہ امور کے ڈپٹی ڈائریکڑ ریٹائرڈ کرنل عبداللہ پر یہ الزام عائد کیا کہ انہوں نے جمعرات کو ان کی موجودگی میں ایسے الفاظ کہے جن سے پیغمر اسلام کی شان میں گستاخی کا پہلو نکلتا ہے۔ یونیورسٹی کے طلبہ نے اس افسر کے خلاف جمعہ کو احتجاج بھی کیا اور مطالبہ کیا کہ ڈپٹی ڈائریکڑ کو ملازمت سے برطرف کر کے گرفتار کیا جائے۔
طلبہ کے احتجاج کے بعد یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ کے امور کے ڈپٹی ڈائریکڑ ریٹائرڈ کرنل عبداللہ کو ملازمت سے نکال دیا۔ وہ کنڑیکٹ پر ملازمت کر رہے تھے۔ جامعہ کشمیر میں طلبہ امور کے ڈائریکڑ سردار محمد رستم نے کہا کہ گو کہ ہمیں چھ طلبہ کے علاوہ کسی اور سے یہ گواہی نہیں ملی کہ کرنل عبداللہ نے حضرت محمد کے شان میں گستاخی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا کیا ہے یا نہیں لیکن ہم نے انہیں ملازمت سے فارغ کرنا ہی مناسب سمجھا اور ہم اس بارے تحقیقات نہیں کرنا چاہتے تھے۔ یونیوسٹی کے طلبہ انتظامیہ کی کارروائی پر خوش ہیں لیکن ان کا اب یہ مطالبہ ہے کہ برخواست افسر عبداللہ کوگرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو گرفتاری کے لیے آج شام تک کا وقت دیا ہے بصورت دیگر وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ طلبہ نے مظفرآباد شہر کے پولیس سٹیشن کو بھی ایک درخواست دی ہے لیکن پولیس نے ابھی باقاعدہ رپورٹ درج نہیں کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے قانونی ماہر سے رجوع کیا ہے اور ان کی رائے آنے کے بعد ہی وہ کوئی کارروائی کریں گے۔ | اسی بارے میں توہین رسالت کا ایک اور مقدمہ03 February, 2007 | پاکستان توہین قرآن ، دو ملزموں کو سزا25 November, 2006 | پاکستان توہین عقائد کا مقدمہ03 May, 2005 | پاکستان عقائد کی توہین کےالزام پر مقدمہ06 December, 2004 | پاکستان توہین رسالت کی سزا کالعدم13 November, 2004 | پاکستان توہین مذہب پر عمر قید کی سزا 18 October, 2004 | پاکستان توہین رسالت کے ملزم کی سزا برقرار16 September, 2004 | پاکستان توہین رسالت کا ملزم مر گیا29 May, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||