سپاہی کی فائرنگ، دو ساتھی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ نیم فوجی ملیشیا فرنٹیئر کور کے ایک سپاہی نے اپنے دو ساتھیوں کوگولیاں مار کر ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا ہے۔ وانا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو شہر میں موجود ایک فوجی کیمپ کے اندر پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس کے ایک سپاہی رؤف مینگل نے ڈیوٹی پر جانے کے لیے تیاری میں مصروف سپاہیوں پر عقب سے گولیاں چلائیں جس سے دو سپاہی ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ سے چار سپاہی زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ تاحال اس حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم یہ جنوبی وزیرستان میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں القاعدہ اور طالبان کے خلاف فوجی کارروائیوں کے آغاز سے جنگی کیفیت برقرار ہے اور ایسے میں فوجیوں کے لیے بھی اس علاقے میں تعیناتی کافی مشکل تصور کی جاتی ہے۔ ادھر جنوبی وزیرستان میں مقامی قبائلیوں اور غیرملکیوں کے درمیان دوبارہ جھڑپوں کے چھڑنے سے مولوی نذیر گروپ کے دو افراد ہلاک اور چار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ کئی دنوں کے تعطل کے بعد یہ لڑائی دوبارہ اب دوبارہ شروع ہوئی ہے تاہم اس کی شدت پہلے جیسی نہیں۔ دوسری جانب غیرملکیوں کے جانی نقصانات کے بارے میں معلومات نہیں مل سکی ہیں۔ قبائلی جنگجووں نے غیرملکیوں کے کئی مورچوں پر قبضے کا دعوٰی بھی کیا ہے۔ | اسی بارے میں ’ٹانک میدان جنگ بن گیا تھا‘28 March, 2007 | پاکستان جنوبی وزیرستان میں’جنگ بندی‘22 March, 2007 | پاکستان اعلان جنگ کردیں گے، طالبان کمانڈر23 March, 2007 | پاکستان وانا میں لڑنے والے کون ہیں؟23 March, 2007 | پاکستان غیرملکیوں کی میزبانی نہیں: مولوی نذیر23 March, 2007 | پاکستان وزیرستان میں 130 غیر ملکی ہلاک23 March, 2007 | پاکستان وزیرستان جنگ، حکومتی کامیابی26 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||