BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 March, 2007, 15:03 GMT 20:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’رچرڈ باؤچر کا بیان مداخلت نہیں‘

رچرڈ باؤچر
امریکی نائب وزیرخارجہ کا عدالتی بحران کے بارے رائے دینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا
پاکستان نے کہا ہے کہ حالیہ عدالتی بحران سے متعلق امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر کا بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں ہے۔

پیر کو وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی نائب وزیرخارجہ کا عدالتی بحران کے بارے میں رائے دینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا بلکہ وہ محض صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔

تسنیم اسلم نے صحافیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عالمی رہنماؤں اور اعلی حکام سے ملک کے اندرونی معاملات سے متعلق سوالات نہیں کرنے چاہیں۔

رچرڈ باؤچر نے کہا تھا کہ پاکستان کا عدالتی بحران ایک حساس مسئلہ ہے اور پاکستان کی حکومت اسے اپنے طور پر حل کرے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ امریکہ نےاس پرگہری نظر رکھی ہوئی ہے۔

عدالتی بحران سے متعلق عالمی میڈیا اور انسان حقوق کی تنظیموں کی طرف سے ردعمل پر تسنیم اسلم نے کہا کہ یہ ریفرنس عدالت میں زیرسماعت ہے اور وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہیں گی۔

انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی ہے کہ عالمی میڈیا بھی اس بارے میں تبصروں سے اجتناب کرے گا۔

پاکستان کے کوچ باب وولمر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام نے ان کے اہل خانہ کے ساتھ رابطہ رکھا ہوا ہے اور ان کی اہلیہ کو ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی گئی ہے۔

پاکستان، ایران اور انڈیا پائپ لائن منصوبے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں قیمت کے تعین کا اہم معاملہ حل ہوگیا ہے جبکہ باقی معاملات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سمجھوتہ ایکسپریس سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں تسنیم اسلم نے کہا کہ انڈیا کے سکریٹری خارجہ نے پاکستان کے حالیہ دورے کے موقع پر یقین دہانی کرائی تھی کہ تفتیش میں ہو نے والی پیش رفت سے پاکستان کو آگاہ کیا جائے گا لیکن تاحال معلومات کا تبادلہ نہیں کیاگیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے فلسطین میں قومی حکومت کے تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہوئےاس امید کا اظہار کیا کہ عالمی برادری قومی حکومت کی کامیابی اور فلسطین کے معاشی مسائل کے حل میں مدد کرے گی۔

اسی بارے میں
باؤچر کی حکام سےملاقاتیں
05 April, 2006 | پاکستان
دلی میں پاک انڈیا پیپلز فورم
26 February, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد