پاک، انڈیا: خفیہ معلومات کے تبادلے پر مذاکرات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور انڈیا خفیہ معلومات کے تبادلے کا طریقہ کار وضح کرنے کے لیے اسلام آباد میں بات چیت شروع کر رہے ہیں۔ پاکستان نے کہا ہے کہ اس وہ اس موقع پر بھارت سے سمجھوتہ ایکپسریں میں آگ کے واقع سے متعلق معلومات کا مطالبہ کرے گا۔ گزشتہ سال غیر جانبدار ممالک کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر صدر جنرل مشرف اور وزیر اعظم منموہن سنگھ میں طے پایا تھا کہ دونوں ملک دہشگردی پر قابو پانے کے لیے ایک دوسرے سے خفیہ معلومات کا تبادلہ کریں گے۔ پاکستان وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو توقع ہے بھارت سمجھوتہ ایکسپریس کے سانحے کے متعلق معلومات پاکستان کو مہیا کرے گا۔ اسلام آباد میں بی بی سی اردو کے نامہ نگار اعجاز مہر نے بتایا ہے کہ خفیہ معلومات کے تبادلے کے پیچدہ عمل پر بات چیت دو روز جاری رہے گا۔ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے روایتی حریف ہیں لیکن حال برسوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں قدرے بہتری آئی ہے۔ دونوں ملک کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت کرتے رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔ | اسی بارے میں مارگریٹ بیکٹ پاکستان میں26 February, 2007 | پاکستان ڈکٹیشن نہیں لیں گے: دفترِ خارجہ26 February, 2007 | پاکستان جہادصرف حکومت کرے گی: مشرف01 March, 2007 | پاکستان ڈکی چینی کا پاکستان کا اچانک دورہ26 February, 2007 | پاکستان ڈک چینی کا پاکستان کا اچانک دورہ26 February, 2007 | پاکستان ’انڈیا ہمیں تفتیش سے آگاہ رکھے‘04 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||