’انڈیا ہمیں تفتیش سے آگاہ رکھے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر اعظم شوکت عزیز نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو سمجھوتہ ایکسپریس واقعے کی تحقیقات سے آگاہ کیا جائے اور اس میں ملوث ملزموں کو کڑی سزا دی جائے۔ کراچی میں اتوار کی صبح وزیر اعظم نے سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء میں معاوضے کے چیک تقسیم کیے۔ وزیر اعظم شوکت عزیز کے مطابق اس حادثے سے پورے ملک میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی تھی۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ٹیلی فون پر بات کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ انہیں تفتیش میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے زخمیوں کو لانے کے لیے سی ون تھرٹی طیارہ تیار تھا مگر اسے دو روز بعد آنے کی اجازت دی گئی تھی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی حدود میں پاکستانی ٹرین کی کی حفاظت کی ذمہ داری بھارت کی ہے اور اسی طرح بھارت کی جو ٹرین پاکستان میں داخل ہو تو اس کی حفاظت پاکستان کا کام ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان، بھارت سے کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے چاہتا ہے۔ انہوں نے سمجھوتہ ایکسپریس میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو یقین دہانی کروائی کہ تحقیقات سے انہیں بھی آگاہ کیا جائے گا۔ | اسی بارے میں ’پاکستانی مسافروں سے تفتیش ناانصافی‘23 February, 2007 | پاکستان ’محمد عثمان کی سلامتی پرتشویش‘22 February, 2007 | پاکستان سمجھوتہ کے زخمی پاکستان پہنچ گئے22 February, 2007 | پاکستان طویل ایجنڈے پر مفصل بات چیت 21 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||