’محمد عثمان کی سلامتی پرتشویش‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں سمجھوتہ ایکسپریس میں بارودی دھماکے کے بعد حراست میں لیے جانے والے محمد عثمان کی سکیورٹی پر بھارتی حکام نے تشویش کا اظہار کی ہے اور انہیں ٹرین کے ذریعے پاکستان سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محمد عثمان کو پیر کی صبح چھ بجے گرفتار کیا گیا تھا اور بدھ کی دوپہر کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا۔ دلی سے ٹیلی فون پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے محمد عثمان نے بتایا کہ وہ سمجھوتا ایکسپریس کی بوگی نمبر تین میں سفر کر رہے تھے جب کہ بوگی نمبر چار اور پانچ میں دھماکے ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جس بوگی میں میں سوار تھا، اس میں دو سوٹ کیس پڑے تھے، جن میں مٹی کے تیل کی بارہ بارہ بوتلیں تھیں اور ٹائم بم لگے ہوئے تھے، اس لیے حکام کو شک ہوا کے شاید وہ میرے ہیں‘۔ محمد عثمان کے مطابق واقعے کے بعد وہ اپناسامان اتار رہے تھے اور ان کے سامان کے ساتھ ہی ایک بریف کیس پڑا ہوا تھا جو نیچے گر کر کھل گیا، اس میں سے مٹی کے تیل کی بوتلیں نکلیں جو انہوں نے اٹھاکر باہر پھینک دیں۔ محمد عثمان جو کراچی سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس مختلف ایجنسیوں کے اہلکار آتے رہے اور ان کے خاندان اور کاروبار سمیت مختلف نوعیت کے سوالات کرتے رہے، جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں انہوں نے اپنا بیان قلمبند کروایا۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں بھارتی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ان کی سکیورٹی کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے، اس لیے انہیں پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کیا گیا۔ وہ پندرہ روز قبل بھارت آئے تھے ان کے ویزے کی مدت بیس فروری کو ختم ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے سفارتخانے نے ویزے کی میعاد بڑھانے کے لیے بھارتی حکام کو کاغذات دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بذریعہ ٹرین سفر نہیں کرنا چاہتے، پاکستانی سفارتخانے نے بھی یہی تجویز کیا ہے، انہیں معلوم نہیں ہے کہ وہ یہاں سے پاکستان کے لیے کب روانہ ہوں گے۔ محمد عثمان کا کہنا ہے وہ کاروبار کے سلسلے میں کئی بار ہندوستان آچکے ہیں وہ آٹو پارٹس کا کاروبار کرتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے ایک کمپنی کھولی تھی اور جن لوگوں سے ان کے رابطے تھے وہی ان سے ملنے کے لیے آئے تھے۔ ان کے مطابق بھارت میں ان کے رشتےدار احمد آباد اور راجستھان رہتے ہیں مگر انہوں ان سے ملاقات نہیں کی۔ | اسی بارے میں تھرایکسپریس کی سکیورٹی سخت20 February, 2007 | انڈیا ’سمجھوتہ ایکسپریس تخریب کاری کا نشانہ‘19 February, 2007 | پاکستان ’سمجھوتہ ایکسپریس پر دھماکے تخریب کاری تھی‘18 February, 2007 | پاکستان تھر ایکسپریس، تمام ٹکٹ فروخت15 February, 2007 | پاکستان تھر ایکسپریس پھر سے بحال13 February, 2007 | انڈیا ’کابل ایکسپریس‘ کے خلاف احتجاج11 February, 2007 | پاکستان تھر ایکسپریس میں مزید تاخیر 20 January, 2007 | پاکستان سمجھوتہ سکیورٹی میں اتنی غفلت کیوں؟20 February, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||