BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 March, 2007, 11:51 GMT 16:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج

(فائل فوٹو)
مظاہرین بی این پی کے گرفتار قائدین کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے (فائل فوٹو)
بلوچستان کے شہر وڈھ میں بدھ کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف کی آمد کے موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) اور بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے احتجاجی ریلی نکالی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

خضدار کے قریب واقع تحصیل وڈھ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار عطاءاللہ مینگل کا آبائی شہر ہے جہاں بدھ کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف ایک گرڈ سٹیشن کا افتتاح کرنے گئے تھے۔ ان کی آمد کے موقع پر بی این پی اور بی ایس نے احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔

پولیس نے ریلی پر لاٹھی چارج کیا اور چار افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ بی ایس او کے رہنماؤں نے بتایا کہ ان کے ایک درجن کے قریب کارکن زخمی ہوئے ہیں۔

اس احتجاجی ریلی میں شامل مظاہرین بلوچستان نیشنل پارٹی کے گرفتار قائدین اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس وقت بی این پی کے لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل سمیت بڑی تعداد میں جماعت کے قائدین اور کارکن صوبے کی مختلف جیلوں میں گرفتار ہیں۔

گزشتہ سال اگست میں نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی نے حکومتی رویے کے خلاف سخت موقف کا اظہار کرتے ہوئے اسمبلیوں سے استعفے پیش کر دیے تھے۔ تیس نومبر سے لشکر بلوچستان کے نام سے گوادر سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان کیا تو حکومت نے جماعت کے قائدین اور کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں تھیں۔

اسی بارے میں
بلوچستان میں راکٹ حملے
03 February, 2005 | پاکستان
’بلوچستان آپریشن بند کریں‘
11 December, 2006 | پاکستان
بلوچستان میں ہڑتال کا اعلان
25 December, 2006 | پاکستان
بلوچستان کے مسئلے پر ڈیڈ لاک
04 February, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد