’کوریج میں احتیاط، میڈیا کو ہدایت‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
’معطل’ چیف جسٹس کی مقدمے کی سماعت کرنے والی سپریم جوڈیشل کونسل نے اخبارات اور ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے تبصرے کرنے اور پروگرام چلانے سے اجتناب برتیں جن سے مقدمے کی کارروائی پر اثر پڑ سکتا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے سیکرٹری کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے نوٹس میں آیا ہے کہ الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا جسٹس افتخار محمد چودھری کےخلاف دائر ریفرنس میں میڈیا ٹرائل کر رہا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے کہا کہ جسٹس افتخار محمد چودھری کا معاملہ کونسل کے زیر غور ہے اور میڈیا کو اس کی کوریج ایسے کرنی چاہیے جیسے اس کو ہدایت کی جائے۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے وزارتِ اطلاعات اور پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی سے کہا ہے کہ وہ ٹی وی چینلز کو ہدایت کریں کہ وہ ایسے پروگرام اور ٹاک شو کرنے سے گریز کریں جن سے جسٹس افتخار محمد چودھری کے خلاف ریفرنس کی کارروائی پر اثر پڑ سکتا ہو۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے کہا کہ وہ آزادی اظہار پر کوئی پابندی نہیں لگانا چاہتی ہے اور سمجھتی ہے کہ ملک کے ہر شہری کا یہ حق ہے کہ وہ جسٹس افتخار محمد چودھری کے ریفرنس کی کارروائی سے متعلق معلومات حاصل کر سکے۔ اسی لیے وہ مقدمے کی سماعت سے متعلق معلومات لوگوں تک پہنچانے کے انتظامات کر رہی ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے کہا ہے کہ ریفرنس کی کارروائی کو شفاف بنانے کے لیے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جسٹس افتخار محمد چودھری تک وکلاء کی رسائی کو ممکن بنایا جائے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے حکم کے بعد پاکستان کی وزارتِ اطلاعات اور الیکٹرانک میڈیا نے اخبارات کے ایڈیٹروں اور پرائیویٹ چینلز کے مالکان کو جسٹس افتخار محمد چودھری کے مقدمے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ |
اسی بارے میں وکلاء: مسلسل احتجاج کا تیسرا دن13 March, 2007 | پاکستان ایڈوائس دی گئی: وزیرِ اطلاعات13 March, 2007 | پاکستان وکلاء کنڈی توڑ کر اسمبلی میں داخل14 March, 2007 | پاکستان جسٹس افتخار کا ’استعفے سے انکار‘13 March, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||