ایران کو مشرف کی یقین دہانی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے اپنے ایرانی ہم منصب احمدی نژاد سے فون پر بات کی ہے اور انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر مشرف نے ایرانی صدر کی سعودی عرب کے شہنشاہ عبداللہ سے ملاقات کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس سے دونوں پڑوسی ممالک میں مفاہمت بڑھے گی اور اس کے خطے کی صورتحال پر مثبت اثرات ہوں گے۔ بیان میں بتایا گیا ہے پاکستانی صدر نے کہا کہ ان کا ملک ہمیشہ سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کا خواہاں رہا ہے۔ صدر نے اپنے ہم منصب کو پچیس فروری کو اسلام آباد میں سات ہم خیال اسلامی ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس کی تفصیلات اور اسلامی دنیا میں مسائل اور تناؤ کم کرنے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے بارے میں اپنی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ صدر جنرل پرویز مشرف نے ایران کے صدر کو یقین دلایا کہ پاکستان نے ہمیشہ ایران کے مفادات کو اپنے دل کے قریب رکھا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا تھا کہ ایران پر حملے کی صورت میں پاکستان کو بچانا ان کی ترجیح ہوگی۔ | اسی بارے میں ’ایران، یکجہتی دکھانے کا موقع‘24 December, 2006 | پاکستان مشرف،6 سال میں ایران کا پہلا دورہ05 February, 2007 | پاکستان پاک ایران سرحد چار دن سے بند 09 February, 2007 | پاکستان پائپ لائن:’راہداری‘ پر اختلافات24 February, 2007 | پاکستان ایران جانا ہے تو این او سی لاؤ17 August, 2006 | پاکستان ایران کی پاکستان کو یقین دہانی08 August, 2006 | پاکستان لبنان: پاکستان،ایران کا اظہارِ افسوس24 July, 2006 | پاکستان امیر کویت پاکستان کے دورے پر20 June, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||