BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 December, 2006, 19:20 GMT 00:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ایران، یکجہتی دکھانے کا موقع‘

قاضی حسین احمد
عمل کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ طے ہوگیا ہے: قاضی حسین
پاکستان میں دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل نے اقوام متحدہ کی طرف سے ایران پر پابندیوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ مسلمان ملکوں کے لئے اتحاد اور یکجہتی دکھانے کا اچھا موقعہ ہے۔

اتحاد کے سربراہ قاضی حسین احمد نے اتوار کو کراچی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کھلم کھلا کہہ رہے ہیں کہ وہ ایٹمی طاقت ہیں مگر ان پر کوئی پابندی نہیں لگائی جاتی، دوسرح طرف ایران بار بار اعلان کر رہا ہے کہ اس کا پروگرام پرامن مقصد کے لئے ہے لیکن اس پر پابندیاں عائد کی جارہی ہے ۔

قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ اس معاملے پر مسلمان ملکوں نے خاموش اختیار کی ہوئی ہےحالانکہ یہ موقعہ اتحاد اور یکجہتی دکھانے کا ہے۔ قاضی حسین کے مطابق اگرمسلمان ممالک اسی طرح الگ الگ رہے، ایک دوسرے کی مدد کو نہ آئے تو خدشہ ہے کہ وہ ایک ایک کر کے مارے جائیں گے۔

مجلس عمل کے سربراہ نے قبائلی علاقے میں امریکی بمباری کی مذمت کی اور کہا کہ ایک تازہ واقعے میں ایک مسجد پر بمباری کی گئی ہے مگر حکومت میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ دشمن کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھ سکیں۔

ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ مجلس عمل کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ طے ہوگیا ہے اور اس پر عملد رآمد عید کے بعد ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد