BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 March, 2007, 14:58 GMT 19:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گمشدگیوں پر آئی سی جے کی تشویش

پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال بدتر ہوئی ہے: جسٹس آرتھر
انٹرنیشنل کمیشن آف جسٹس یعنی ’آئی سی جے‘ کے معروف قانونی ماہرین کے پینل کے سربراہ آرتھر چیسکالسن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں نائن الیون کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال بدتر ہوئی ہے۔


یہ بات انہوں نے بدھ کو پاکستان میں عوامی شنوائی اور حکومتی نمائندوں سے بات چیت کے بعد ایک کانفرنس میں کہی۔

ان کے مطابق پاکستان میں ان کے علم میں بہت سارے باعث تشویش مسائل لائے گئے لیکن سب سے زیادہ تشویش کا مسئلہ شہریوں کی مبینہ طور پر سیکورٹی ایجنسیوں کے ہاتھوں پر اسرار گمشدگیاں ہیں۔

آئی سی جے نے دنیا بھر میں دہشت گردی اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات کی وجہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافے اور انسانی حقوق کے تقاضوں کو نظر انداز کرتے ہوئے قانون سازی کے بارے میں دنیا بھر کا جائزہ لے کر ایک رپورٹ مرتب کرنے کی خاطر آٹھ رکنی پینل تشکیل دیا ہے۔

پینل کے سربراہ آرتھر چیسکالسن جنوبی افریقہ کے سابق چیف جسٹس اور نئی آئینی عدالت کے پہلے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

انہوں نے معروف افریقی رہنما نیلسن منڈیلا کی رِیوونیا ٹرائل میں وکالت بھی کی تھی۔ پینل میں دنیا کے مختلف ممالک کو نمائندگی حاصل ہے اور پاکستان سے انسانی حقوق کمیشن کی نائب چیئرپرسن حنا جیلانی بھی رکن ہیں۔

اس پینل کو جنوبی ایشیا کے ممالک سمیت بارہ ملکوں تاحال عوامی شنوائی کی ہے اور رواں سال کے وسط تک دیگر ممالک میں شنوائیاں مکمل کرکے سال کے آخر تک اپنی رپورٹ پیش کرنی ہے۔

نیوز بریفنگ میں پینل کے چیئرمین نے بتایا کہ پاکستانی حکام نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ بغیر قانونی تقاضا پورے کیے کسی کو گرفتار کرنے کی حکومت نے کوئی اجازت نہیں دی۔ تاہم ان کے مطابق حکام نے انہیں لاپتہ افراد کے الزامات کے بارے میں تفتیش کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ان سے لاپتہ افراد کے بارے میں حکومت کی یقین دہانیوں کے متعلق کئی سوالات ہوئے کہ حکومت پہلے بھی اس طرح کی یقین دہانیاں کراچکی ہے لیکن سامنے کچھ نہیں آتا جس پر انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان حکومت کی پہلے کرائی گئی یقین دہانیوں کے بارے میں نہیں جانتے اس لیے وہ اس پر کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھتے۔

عورتانسانی حقوق صورتحال
پاکستان میں انسانی حقوق صورتحال پر تشویش
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستانایک ہزار خود کشیاں
پاکستان میں انسانی حقوق پرایچ آرسی پی کی رپورٹ
پاکستان کی سپریم کورٹ انسانی حقوق کا احترام
قوانین نظرانداز نہیں کیےجا سکتے:چیف جسٹس
اسی بارے میں
انسانی حقوق پر تشویش
19 March, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد