BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 February, 2007, 17:23 GMT 22:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اٹھارہ سو پروازیں منسوخ و مؤخر

پی آئی اے
چھ ماہ میں پی آئی اے کی 863 پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں
پاکستان کے وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال نے جمعہ کو وقفۂ سوالات کے دوران تحریری طور پر پیش کردہ ایک سوال کے جواب میں قومی اسمبلی کو بتایا کہ یکم جولائی سے اکتیس دسمبر سن 2006 کے دوران مختلف ہوائی کمپنیوں کی اٹھارہ سو سے زائد پروازیں مختلف وجوہات کی بناء پر منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔

پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی عذرا فضل پیچوہو کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیرِ دفاع نے بتایا کہ چھ ماہ میں ملکی و غیر ملکی ہوائی کمپنیوں کی اندرون و بیرون ملک 1813 پروازیں متاثر ہوئیں۔

انہوں نے تمام منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں کی فہرست ایوان میں پیش کی جس کے مطابق پاکستانی ائر لائن ’پی آئی اے‘ کی اندرون و بیرون ملک جانے والی 863 پروازیں فنی، تجارتی اور آپریشنل وجوہات کی وجہ سے متاثر ہوئیں۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ اس عرصے میں پاکستان اور دیگر ممالک کی نجی فضائی کمپنیوں کی 977 پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل پی آئی اے کے طیاروں کو عالمی معیار کے مطابق نہ رکھنے پر اس کی پروازوں کو یورپی یونین کے کئی ممالک میں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یورپی یونین کی پابندی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے یہ ریاستی فضائی کمپنی شدید بحران سے دوچار رہی اور اچانک پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافر خاصے پریشان رہے۔

ایک اور رکن اسمبلی شبیر احمد خان کے سوال پر وزیر دفاع نے ایوان کو بتایا کہ ملتان میں دس جولائی دو ہزار چھ کو فوکر طیارہ گرنے سے پینتالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے اور پی آئی اے نے بیس لاکھ روپے فی شخص، مرنے والوں کے ورثا کو ادا کر دیے ہیں۔

ایک اور سوال پر راؤ سکندر نے بتایا ہے کہ فوکر طیاروں کی جگہ سات ATR 42-500 طیارے خریدے گئے ہیں جن میں سے تین پاکستان آچکے ہیں جبکہ باقی آئندہ ماہ یعنی مارچ میں پاکستان پہنچیں گے۔

اسی بارے میں
پاکستانی طیارے میں آگ
01 March, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد