’طیارہ فوجی اڈے پرغلطی سےاترا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کا ایک طیارہ غلطی سے فوجی اڈے پر اتر گیا جسے بعد ازاں جناح انٹر نیشنل ٹرمینل پراتارا گیا۔ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بوئنگ سیون تھری سیون طیارہ لیز پر لیا گیا ہے۔ جہاز کو ترکی سے تعلق رکھنے والا پائلٹ چلا رہا تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ائیر بیس سے تعاون کے بعد طیارے کو ایک گھنٹے کے بعد جناح ایئر پورٹ پر اتارا گیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ طیارہ دبئی سے آیا تھا اور اس نے پاک فضائیہ کے ایئر بیس فیصل پر پونے ایک بجے کے قریب باحفاظت لینڈنگ کی۔ سول ایوی ایشن کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طیارہ غلطی سے ایئر بیس پر اتارا گیا تھا۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس جہاز کے عملے کو ڈیوٹی سے ہٹایا گیا ہے جبکہ حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی ایئر پورٹ اور فیصل ایئر بیس ایک دوسرے کے نزدیک واقع ہیں۔ |
اسی بارے میں پی آئی اے کے جہاز دوسروں کے حوالے؟13 October, 2003 | پاکستان ’جی ایف 17‘ لڑاکا جیٹ جلد تیار16 May, 2005 | پاکستان فضائیہ کا لڑاکا جہاز گر کر تباہ25 August, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||