ریاض سہیل بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی |  |
 |  میراج جہاز تربیتی اڑان پر تھا |
پاک فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ صوبہ سندھ کے ساحلی شہر بدین سے دو کلومیٹر دورگر کر تباہ ہوگیا ہے۔ تلہار ائر بیس سے اڑنے والا یہ میراج طیارہ اپنی معمول کی پرواز پر تھا کہ اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس پر طیارے کے ہواباز نے پیراشوٹ کی مدد سے چھلانگ لگا دی جبکہ طیارہ بدین شہر سے دو کلومیٹر دور گر کر تباہ ہوگیا۔ رینجرز کے ونگ کمانڈر کرنل نعیم نے بتایا ہے کہ پائلٹ کو بیہوشی کی حالت میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال بدین پہنچایا گیا ہے۔ رینجرز کے جوانوں نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پاک فضائیہ کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے ایک نشست والا یہ میراج جہاز تربیتی اڑان پر تھا اور اس دوران جہاز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ |