جیکب آباد: امریکی طیارہ گرکر تباہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے شہر جیکب آباد میں واقع شہباز ایئر بیس کے قریب امریکی افواج کی حفاظت پر مامور بغیر پائلٹ کے چلنے والا ان کا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاکستان فضائیہ کے ترجمان ایئرکموڈور سرفراز احمد نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ شہباز ایئر بیس کے قریب تکنیکی خرابی کی وجہ سے سیکورٹی کی دیکھ بال پر مامور چھوٹا طیارہ جسے ”ایرو ماڈل” کہتے ہیں وہ گر کر تباہ ہوا۔ پاکستان کے صوبہ سندہ کا شمالی ضلع جیکب آباد صوبہ بلوچستان کا سرحدی ضلع بھی ہے اور وہاں پاکستانی فضائیہ کا شہباز ایئر بیس کے نام سے بہت بڑا بیس ہے۔ شہباز ایئر بیس گزشتہ تین برس سے، جب سے امریکہ نے افغانستان پر طالبان اور القاعدہ کے خلاف حملے شروع کیے تھے، امریکہ اور ان کی اتحادی افواج کے زیراستعمال ہے۔ پاکستانی فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ اتوار کے روز معمول کے مطابق ایئر بیس کی سیکورٹی کی دیکھ بال پر مامور یہ بغیر پائلٹ کے چلنے والا چھوٹا طیارہ پرواز کر رہا تھا کہ اچانک تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر گیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||