فائٹنگ فیلکن سب سے قابل اعتماد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایف سولہ یا فائٹنگ فیلکن (لڑاکا شہباز) طیارے سب سے خطرناک، انتہائی قابل اعتماد اور موثر جنگی جہاز ہیں۔ یہ صرف زمین پر ہیں نہیں فضا میں بھی دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اب تک ایف سولہ طیارے جتنی بھی جھڑپوں میںس استعمال ہوئے ہیں ان میں سے اس نے ستر مرتبہ دشمن کے ہوائی جہازوں کو تباہ کردیا ہے اور اس کو ایک بھی جھڑپ میں نقصان نہیں پہنچا۔ ایک امریکی ہوا باز نے ایف سولہ کو ہوائی باز کے نکتہ نگاہ سے سب سے اول قرار دیا تھا۔ اس ہوا باز نے انیس سو ننانوے کی کوسو جنگ میں ناٹو کی فوج کی طرف سے شرکت کی تھی اور اپنے مد مقابل مگ انتیس طیارے کو تباہ کر دیا تھا۔ انیس سو اکانوے کی خلیج جنگ میں امریکی فضائیہ کے ڈھائی سو ایف سولہ طیاروں نے شرکت کی تھی اور انہوں نے ساڑھے تیرہ ہزار پروازیں کی تھیں جن میں انہوں نے بیس ہزار ٹن وزنی بم گرائے تھے۔ انہوں نے سکڈ میزائیلوں کے ٹھکانوں پر بھی بمباری کی تھی۔ امریکی کی فضائیہ کے پاس اس وقت سات سو کے قریب ایف سولہ طیارے ہیں۔ وہ امریکی فضائیہ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور اس کے علاوہ ڈنمارک، بیلجیئم اور ہالینڈ کے استعمال میں ہیں۔ امریکہ میں پہلا ایف سولہ طیارہ انیس سو ستر میں بنایا گیا تھا جس کے بعد سے اب تک ایسے چار ہزار طیارے بنائے جا چکے ہیں۔
|
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||