BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 March, 2005, 12:55 GMT 17:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی طیارے میں آگ
News image
مانچسٹر ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں آگ لگ گئی۔ دو سو بتیس مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔

برطانوی پولیس کے مطابق مانچسٹر ایئرپورٹ سے پرواز کرتے ہوئے پاکستان ایئر لائن کے طیارے بوئنگ 777 میں آگ لگ گئی۔ پی آئی اے کا طیارہ ٹورانٹو جا رہا تھا اور مانچسٹر ائیرپورٹ پر ایندھن لینے کے لیے رکا تھا۔

برطانوی پولیس کے مطابق تمام مسافروں کو جن کی تعداد دو سو بتیس سے زیادہ تھی، بحفاظت طیارے سے اتار لیا گیا ہے۔ طیارے سے مسافروں کو نکالنے کے دوران چند مسافر معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

برطانوی ایئر ٹریفک کے ترجمان کے مطابق جب پی آئی اے کا طیارے رن وے پر پرواز کی تیاری کر رہا تھا تو اس میں آگ لگ گئی۔

پی آئی اے کے طیاروں کو آگ لگنے کے تین واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں اور پی آئی اے کو کہا گیا تھا کہ اس کے طیاروں کی انڈر کیرج میں استعمال ہونے والی کریز مناسب نہیں۔

پی آئی اے کی ترجمان ثمینہ پرویز نے بی بی سی کو بتایا کہ کراچی سے ٹورانٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 789نے مانچسٹر میں تکنیکی سٹاپ اوور کیا۔

ترجمان کے مطابق جب طیارہ ٹیکسی کر رہا تھا تو کنٹرول ٹاور نے پائلٹ کو بتایا کہ اس کے بائیں طرف ایک پہیے میں آگ لگی ہوئی ہے۔

’یہ اطلاع ملنے پر طیارے کو ایک محفوظ مقام پر پارک کیا گیا اور مسافروں کو شوٹ کے ذریعے نیچے اتارہ گیا۔‘

ترجمان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے مسافروں کو ایک اور پرواز کے ذریعے ٹورانٹو روانہ کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد