عمر احمد گھمن کا استعفیٰ منظور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیراعظم شوکت عزیز نے سرمایہ کاری کے نائب وزیر عمر احمد گھمن کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ حکمران مسلم لیگ کے ٹکٹ پر سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے عمر احمد گھمن نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے ذاتی وجوہ کی بنا پر نہ صرف وزارت بلکہ اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیراعظم نے ان کی وزارت سے استعفیٰ تو قبول کرلیا ہے لیکن قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ قبول کرنا قانون کے مطابق سپیکر کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ عمر احمد گھمن جو امریکہ میں پلے بڑھے ہیں اور دوہری شہریت بھی رکھتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ سیاست چھوڑ کر واپس امریکہ جا رہے ہیں۔ انہوں نے اچانک مستعفی ہونے کے بارے میں وجوہات بتانے سے گریز کیا لیکن ان کے بعض قریبی ساتھیوں کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم شوکت عزیز سے ان کے شدید اختلافات پیدا ہوچکے تھے۔ ان کے دوستوں کے دعوے اپنی جگہ لیکن عمر گھمن کے مستعفی ہونے کے اصل حقائق کیا ہیں اس بارے میں حکومت کچھ بتاتی ہے اور نہ ہی فی الحال سابق وزیر۔ | اسی بارے میں استعفے نہ بائیکاٹ، قاضی بدستور صدر13 February, 2007 | پاکستان جمہوری وطن پارٹی کے استعفے واپس09 November, 2006 | پاکستان ایم ایم اے: استعفے بِل سے مشروط05 September, 2006 | پاکستان بی این پی نے استعفے دے دیئے04 September, 2006 | پاکستان اراکین کے استعفے بےنظیر کے پاس19 July, 2006 | پاکستان قاضی کے پاس ستّتر استعفے02 July, 2006 | پاکستان نعرے بازی، ہنگامہ، استعفے کا اعلان15 October, 2004 | پاکستان وزیر داخلہ سےاستعفے کا مطالبہ17 August, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||