BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 November, 2006, 16:36 GMT 21:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جمہوری وطن پارٹی کے استعفے واپس

جمہوری وطن پارٹی کے رہنما امان اللہ کنرانی
امان اللہ کنرانی نے گزشتہ روز شاہد بگٹی کے ساتھ استعفیٰ دے دیا تھا
جمہوری وطن پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں نے آج اپنے استعفے واپس لے لیے ہیں۔ نواب اکبر بگٹی کے بیٹے جمیل بگٹی نے کہا ہے کہ جماعت کے اراکین کو اسمبلیوں اور سینیٹ سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔ ادھر خان قلات سلیمان داؤد نےجمعرات سردار عطاءاللہ مینگل سے ملاقات کی ہے۔

نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کے بعداختلافات ابھر کر سامنے آئے تھے جس پر جمہوری وطن پارٹی کے جنرل سیکرٹری آغا شاہد بگٹی اور سیکرٹری اطلاعات امان اللہ کنرانی سمیت دیگر ارکان نے اپنے عہدوں سے استعفے دے دیے تھے۔

لیکن آج ایک اخباری کانفرنس میں انھوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے استعفے پارٹی کے مفاد اور لوگوں کے اصرار پر واپس لے رہے ہیں۔

جماعت کے سیکرٹری اطلاعات امان اللہ کنرانی نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ وہ ذاتی مفادات یا سرکار کے دباؤ میں مستعفی ہوئے تھے اور اب استعفے واپس لے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بعض اختلافات کی وجہ سے وہ مستعفی ہو گئے تھے لیکن جب کوئی اور سامنے نہیں آیا تو انھوں نے اپنے استعفے واپس لے لیے ہیں۔

اس اخباری کانفرنس میں نواب اکبر بگٹی کے بڑے صاحبزادے طلال بگٹی موجود تھے لیکن صوبائی اسمبلی کے اراکین موجود نہیں تھے۔

نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے جمیل اکبر بگٹی کا کہنا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی کے تمام اراکین کو اسمبلیوں اور سینیٹ سے مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے ان اراکین کے مستعفی ہونے کے بعد کہہ دیا تھا کہ یہ اپنے استعفے واپس لے لیں گے۔ جمیل بگٹی نے کہا کہ موجودہ عہدیدار پارٹی کو سرکار کی طرف لے جا رہے ہیں اور وہ خود نواب اکبر بگٹی کے وفادار ساتھیوں اور پارٹی کے کارکنوں سے مشورے کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔

امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ بگٹی خاندان کی افراد متفق ہو کر ایک فیصلہ کریں تاکہ نواب اکبر بگٹی کے مشن کو آگے بڑھایا جا سکے۔

ادھر آج خان آف قلات بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار عطاءاللہ مینگل سے ملنے بلوچستان کے علاقے وڈھ پہنچے ہیں جہاں بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔ خان آف قلات کے طلب کردہ دو اہم جرگوں کے بعد قبائلی سردار سے ملاقات کو کافی اہمیت دی جا رہی ہے۔

اسی بارے میں
بی این پی نے استعفے دے دیئے
04 September, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد