لشکر جھنگوی کے امیرِکراچی گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی پولیس نے کالعدم شدت پسند تنظیم لشکر جھنگوی کے ایک رہنما کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی آئی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ محمد علی عرف ماما کو کورنگی کے علاقے سے پستول سمیت اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ وہاں اپنے کسی ساتھی کے منتظر تھے۔ پولیس کے مطابق محمد علی لشکر جھنگوی کراچی کے امیر ہیں اور ان کا تعلق اکرم لاہوری گروپ سے رہا ہے۔ ڈی ایس پی اسرار شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ملزم محمد علی میمن مولانا عبدالکریم نقشبندی اور قاری عبدالرحمان کے قتل اور شکور ذکری پر قاتلانہ حملے سمیت کئی مقدمات میں ملوث ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کا تعلق کراچی سے ہے۔ انہوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی اور وہ بم بنانے میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف نے سن دو ہزار ایک میں لشکر جھنگوی پر دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرنے کے بعد پابندی عائد کردی تھی۔ | اسی بارے میں لشکر جھنگوی، دو کارکن گرفتار04 January, 2005 | پاکستان لشکر جھنگوی: سرکردہ رہنما گرفتار 25 December, 2003 | پاکستان کراچی حملہ: لشکرِ جھنگوی پر الزام31 May, 2005 | پاکستان لشکرِ جھنگوی کے آصف چھوٹوگرفتار28 September, 2005 | پاکستان لشکرِ جھنگوی کے3 شدت پسندگرفتار 04 January, 2006 | پاکستان ’لشکرِ جھنگوی کا اہم رکن گرفتار‘01 June, 2006 | پاکستان ملتان:لشکر جھنگوی گرفتاریاں14 June, 2006 | پاکستان ’لشکرجھنگوی کے ارکان‘ ریمانڈ پر13 May, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||