لشکرِ جھنگوی کے3 شدت پسندگرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک مبینہ خود کش حملہ آور سمیت تین مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان کا تعلق فرقہ وارانہ شدت پسندی میں ملوث کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے بتایا گیا ہے۔ بدھ کو سندھ کے وزیر داخلہ رؤف صدیقی اور سچل رینجرز کے کمانڈنٹ کرنل قمر عباس کیانی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان مقصود قریشی عرف عباس، اظہار الحق عرف طارق اور نواز خان عرف شوشہ کو کورنگی سائیٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان افراد سے دو کلو دھماکہ خیز مواد، دو ڈیٹونیٹر، ایک کلاشنکوف اور تین ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں۔ سچل رینجرز کے کمانڈنٹ نے بتایا کہ مقصود قریشی، ریاض بسرا، اکرم لاہوری اور آصف چھوٹو کا قریبی ساتھی ہے اور اس کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مقصود نے اپنا نیٹ ورک بنایا ہوا تھا اور وہ کراچی میں دہشت گردی کی مزید کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھا۔ سچل رینجرز کے سربراہ کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کراچی میں عالمِ دین سید رضی حیدر، ڈاکٹر اقتدار اور پیش امام سید ظہیر حیدر رضوی کے قتل سمیت فرقہ وارانہ دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم مقصود ڈاکے بھی ڈالتا تھا اور اس سے حاصل ہونے والی رقوم تنظیمی امور چلانے اور اسلحہ، بارود خریدنے کے لیے استعمال ہوتی تھی۔ کرنل مقصود کے مطابق ملزم اظہار الحق کا تعلق آصف رمزی، اکرم لاہوری اور آصف چھوٹو کے ساتھ رہا ہے اور اس نے راولپنڈی میں خودکش حملے میں مارے جانے والے مظفر عباسی سے خودکش حملے کی تربیت حاصل کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ تیسرا شدت پسند نواز خان لشکر جھنگوی کے شدت پسندوں کو تربیت کے لیے افغانستاں بھجواتا تھا اور اس کے علاوہ تنظیم کی مالی معاونت بھی کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ ان افراد کو کیسے اور کس جگہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں عثمان چھوٹو کراچی سے گرفتار؟21 December, 2005 | پاکستان پیش امام کو ہلاک کر دیا گیا02 December, 2005 | پاکستان اکرم لاہوری مقدمہ قتل سے بری30 November, 2005 | پاکستان دہشت گردی کا اشتہاری گرفتار21 October, 2005 | پاکستان آصف چھوٹو سے تفتیش جاری29 September, 2005 | پاکستان لشکرِ جھنگوی کے آصف چھوٹوگرفتار28 September, 2005 | پاکستان آصف چھوٹو کی گرفتاری کا معمہ28 September, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||