BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اکرم لاہوری مقدمہ قتل سے بری

اکرم لاہوری
اکرم لاہوری
کراچی کی ایک عدالت نے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے رہنما اکرم لاہوری اور اس کے دو ساتھیوں کو ایک قتل کیس سے بری کردیا ہے۔

اکرم لاہوری، محمد اعظم اور عطاء اللہ پر الزام تھا کہ انہوں نے کراچی کے علاقے گزری میں شیعہ ڈاکٹر آلِ صفدر رضوی کو قتل کیا تھا۔

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج حق نواز بلوچ نے اپریل دو ہزار تین کو تینوں ملزمان کو موت کی سزا سنائی تھی جس کے بعد ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

جسٹس افضل سومرو اور جسٹس رحمت حسین جعفری پر مشتمل عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پولیس ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکی ہے اس لئے انہیں اس مقدمے سے بری کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اجمل عرف اکرم لاہوری پر سندھ اور پنجاب کی پولیس نے پچیس لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا۔ انہیں انتیس جون دو ہزار دو کو ان کے چار ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ اکرم لاہوری گریجویٹ ہیں وہ پہلے کالعدم سپاہ صحابہ کے لۓ کام کرتے تھے۔

اکرم لاہوری نے سن انیس سو چھیانوے میں اپنے ساتھیوں کی مدد سے لشکر جھنگوی تشکیل دی تھی لیکن بعدازاں حکومت پاکستان نے لشکر جھنگوی کو بھی کالعدم قرار دے دیا تھا۔

اسی بارے میں
اکرم لاہوری کو سزا
19 August, 2003 | صفحۂ اول
پشیمان نہیں ہوں: لاہوری
01.07.2002 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد