BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 21 December, 2005, 00:43 GMT 05:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عثمان چھوٹو کراچی سے گرفتار؟
لشکرِ جھنگوی کے سابق سربراہ آصف چھوٹو کو ستمبر کے آخری ہفتے میں گرفتار کیا گیا تھا
پاکستان میں سکیورٹی حکام نے کالعدم لشکرِ جھنگوی کے ایک اہم رکن عثمان چھوٹو کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے دو سرکاری سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے سے کہا ہے کہ عثمان چھوٹو کو دو روز پہلے کراچی سے گرفتار کیا گیا۔

تاہم پولیس حکام ابھی تک عثمان چھوٹو کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس سال کالعدم لشکر جھنگوی کے رہنما آصف چھوٹو کی گرفتاری کے بعد سے عثمان چھوٹو تنظیم کے اہم انتظامی سربراہ کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔

پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت نے عثمان چھوٹو کی گرفتار پر دس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔

عثمان چھوٹو کو اس وقت سے کالعدم لشکر جھنگوی کے اہم ارکان میں شمار کیا جاتا ہے جب انہوں نے صرف تیرہ سال کی عمر میں لاہور میں ایک پولیس افسر کے قتل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس وقت عثمان چھوٹو بیس کے پیٹے میں بتائے جاتے ہیں۔ حکام کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران عثمان چھوٹو نے ملک کے مختلف حصوں سے خودکش بمبار بھرتی کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اسی بارے میں
اکرم لاہوری مقدمہ قتل سے بری
30 November, 2005 | پاکستان
آصف چھوٹو سے تفتیش جاری
29 September, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد